میانمار روئٹرز کے مقید صحافیوں کو رہا کرے، امریکا

جمعرات 25 اپریل 2019 22:36

ینگون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2019ء) امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے میانمار سے کہا ہے کہ وہ روئٹرز کے اٴْن دونوں صحافیوں کو رہائی دے، جن کی سزاؤں کے خلاف اپیل کو سپریم کورٹ نے مسترد کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اس بیان میں کہا گیا کہ ان صحافیوں کی گرفتاری سے میانمار میں آزادء اظہار کے تناظر میں منفی صورت حال سامنے آئی ہے۔ ترجمان نے یہ بھی کہا کہ امریکا کو میانمار میں سیاسی کارکنوں، صحافیوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کی حالیہ عرصے کے دوران ہونے والی گرفتاریوں پر شدید تشویش ہے۔ میانمار کے سپریم کورٹ نے دو روز قبل صحافیوں وا لون اور چا سو اٴْو کو سات سات برس کی سزاؤں کے خلاف دائر اپیل کو مسترد کر دیا تھا۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں