مری،سیاح فیملی کے ساتھ تصادم کے بعد دفعہ 144 نافذ، سیاح فیملی کیساتھ لڑائی جھگڑے میں ملوث ملزمان کیخلاف مقدمہ درج

پیر 17 دسمبر 2018 21:50

مری ۔ 17 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) مری میں سیاح فیملی کے ساتھ تصادم، مری انتظامیہ ان ایکشن دفعہ 144 نافذ، سیاح فیملی کیساتھ لڑائی جھگڑے میں ملوث ملزمان کیخلاف مقدمہ درج۔ چھ ہوٹل گائیڈز پولیس کی حراست میں مرکزی ملزم کی تلاش جاری۔ اسسٹنٹ کمشنر مری امتیاز احمدکھچی کی زیر صدارت جناح ہال مری میں ہنگامی اجلاس ہوٹل ایسوسی ایشن ،مرکزی انجمن تاجران مری ،مختلف سیاسی وسماجی تنظیموں کے نمائندوں کی شرکت۔

(جاری ہے)

اجلاس میں شریک تمام شرکاء کی طرف سے اس واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی، اسسٹنٹ کمشنر مری نے تحصیل انتظامیہ کی طرف سے طے کردہ قواعد وضوابط سے اجلاس کے شرکاء کو آگاہ کیا جس میں تمام گائیڈ ز کومیونسپل کارپوریشن آفس سے رجسٹر کیاجائیگا ،ہوٹل انڈسٹری کو ریگولائز کیاجائیگا،گائیڈز کو بغیر یونیفارم کسی صورت کام کرنے کی اجازت نہیں ہوگی ،گائیڈزصرف ہوٹل کے سامنے کام کرینگے ،روڈ ز پر گاڑیوں کے پیچھے بھاگنے کی اجازت نہیں ہوگی ،50 افراد پر مشتمل امن فورس بنائی جائیگی ،سیاحوں کے ساتھ بدتمیزی اور لڑائی جھگڑا کی ایف آئی آر تحصیل انتظامیہ کی مدعیت میں درج کرائی جائیگی،مری کے بہترامیج کو دکھانے کیلئے سرکاری سطح پر سوشل میڈیا ٹیم بنائی جائیگی،شعور کی آگاہی کیلئے سمینار اور واک کا اہتما م کیاجائیگا،خصوصی ڈسکائونٹ کا اعلان بھی کیاگیا، جبکہ میونسپل کارپوریشن مری میں ایک خصوصی ہیلپ ڈیسک قائم کیاجائیگا ۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں