امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم کی مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات ،دو طرفہ تعلقات، افغانستان کی صورتحال سمیت اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال

اتوار 20 جنوری 2019 15:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2019ء) امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم نے مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات، افغانستان کی صورتحال سمیت اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم نے وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

دوران ملاقات دو طرفہ تعلقات، افغانستان کی صورتحال سمیت اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کے حوالے سے بھی مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا ۔امریکی سینیٹر گراہم سینٹ جوڈیشل کمیٹی کے سربراہ، آرمڈ سروسز اور بجٹ کمیٹیوں کے سینئر رکن ہیں ۔واضح رہے کہ سینٹر گراہم نے پچھلے سال اکتوبر میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے دورہ امریکہ کے دوران دورہ پاکستان کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں