ملکہ کوہسار مری میں گرمائی سیزن اور ویک اینڈ پر سیاحوں کا رش بڑھ گیا، ٹریفک کا نظام درہم برہم

پیر 24 جون 2019 14:18

مری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2019ء) ملکہء کوہسار مری میں گرمائی سیزن اور ویک اینڈ پر ملک بھر سے آنے والے سیاحوں کا بے پناہ رش سیاحوں کی آمد سے گاڑیوں کے رش کے باعث ٹریفک کا نظام بھی بری طرح متاثر رہا سنی بنک کلڈنہ جھیکا گلی اور بھوربن کے درمیان گاڑیوں کی لمبی لمبی لائینیں لگی رہی اور کئی کئی گھنٹے ٹریفک بلاک رہی جس سے عوام اور سیاحوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

ملک بھر سے گرمی کے ستائے ہوئے مری کے خوشگوار اور ٹھنڈے موسم کے خوب مزے لیتے ر ہے، مری میں سیاحوں کی آمد سے مال روڈ جی پی اوچوک سمیت تمام تفریحی مقامات اور پارکوں کی رونقیں بڑھ گئیں۔ تفریح مقامات پر سیاح فیملیاں مری کے خوبصورت موسم کے ساتھ حسین نظاروں سے خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ مری میں سیاحوں کے رش سے تمام رہائشی ہوٹل گیسٹ وریسٹ ہاوٴْسز فل ہو گئے ہیں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں