دریا خان مری ،روہڑی کینال آر ڈی 492 اور آرڈی 493 کے قریب دو سو فٹ چوڑاشگاف پڑ گیا

اتوار 21 جولائی 2019 20:15

دریا خان مری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2019ء) دریا خان مری گائوں بودلو ڈاھری یوسف ڈاہری ریگولیٹر کے قریب روہڑی کینال آر ڈی 492 اور آرڈی 493 کے قریب دو سو فٹ چوڑاشگاف پڑ گیا جس کی وجہ سے تقریبا 50 سے زائد گائوں پانی میں ڈوب گئے جبکہ سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں بالکل تباہ ہو گئی۔

(جاری ہے)

آس پاس کے گاں میں خوف و ہراس لوگ اپنی مدد آپ کے تحت اپنا سامان مال مویشیوں کومحفوظ مقامات پر پہنچانے میں مصروف اطلاع ملنے کے باوجود ایریگیشن روہڑی کینال کے آفسران جاے واقعہ پر نہ پہنچ سکے ڈپٹی کمشنر نوشہروفیروز بلال شاہد را ڈی ایس پی نوشہروفیروز ایس ایچ او دریاخان مری موقع پر موجود جبکہ گاں مرید ڈاہری لنڈو کڑو رسول بخش ڈاہری عزیز گجر سمیت 50 سے زائد چھوٹے بڑے گاں پانی میں ڈوب گئے ہیں جبکہ پانی کا رخ منہڑو شہر کی طرف ہونے کے سبب منہڑو شہر بھی ڈوب جانے کا خطرہ بڑھ گیا ہے رہائشیوں کا مطالبہ ہے کہ کینال میں پڑنے والے شگاف کو بڑی مشنری منگواکر جلد سے جلد بند کیا جائے جبکہ شگاف پڑنے کے سبب کروڑوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے محمد ابراہیم ڈاہری ممتاز اوردیگر نے کہا کء بار ایریگیشن کے اعلی افسروں کو شکایت کی تھی پر انہوں نے اس جانب کوئی توجہ نہیں دی ان کی نااہلی کی وجہ سے بڑا نقصان ہو چکا ہے روہڑی کینال کے پشتے کمزور ہیں اربوں روپے ان کی مرمت کیخرچ کے لیے آتے ہیں پر کہاں جاتے ہیں اس کا کوئی پتہ نہیں اس کی جانچ پڑتال ہونی چاہیے جبکہ اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر نوشہروفیروز بلال شاہد را بھاری مشنری کے ساتھ شگاف کی جگہ پر پہنچ گئے اور12 گھنٹوں میں شگاف بند کرنے کی یقین دہانی کرائی انہوں نے کہا کہ بھاری مشینری نوابشاھ سے منگوائی ہے اورمیں خود تمام امدادی کاروائیوں کی نگرانی کر رہا ہوں اس موقع ڈپٹی کمشنر شہید بے نظیر آباد ابرار جعفر انجینئر دادو ڈویژن امتیاز میمن ڈی ایس پی نوشہروفیروز ایوب درس ایس ایچ او دریاخان مری مجیب الرحمن ناریجو بھی جاے واقعہ پر موجود تھی....

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں