9مریدکے، ڈاکٹرز ، پیرا میڈیکل سٹاف اور ریسکیو1122کا عملہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں اگلے مورچوں کے سپاہی کا کردار ادا کر رہا ہے ،اسسٹنٹ کمشنر سرمد تیمور بھٹی

منگل 7 جولائی 2020 21:40

I مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جولائی2020ء) اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن مریدکے سرمد تیمور بھٹی نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز ، پیرا میڈیکل سٹاف اور ریسکیو1122کا عملہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں اگلے مورچوں کے سپاہی کا کردار ادا کر رہا ہے جن کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر (ہیلتھ) مریدکے ڈاکٹر فہد سعید اور تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال مریدکے کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر احمد عمار کے ہمراہ تحصیل ہسپتال سمیت دیگر سرکاری ہسپتالوں کے دورہ کے دوران ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کو گلدستے پیش کرنے کے بعد اسسٹنٹ کمشنر مریدکے نے ریسکیو1122سنٹر کا دورہ کیا جہاں سنٹر انچار ج مس صباحت کی قیادت میں ریسکیو کے چاک و چوبند عملہ نے انہیں سلامی پیش کی ۔

(جاری ہے)

سرمد تیمور بھٹی نے ریسکیو1122کے عملہ کو بھی پھولوں کے گلدستے پیش کئے اور تحصیل بھر میں کورونامریضوں کو بر وقت طبی امدا د کی فراہمی اور ہسپتالوں میں منتقل کرنے سمیت ایس او پیز پر عمل کرانے میں ریسکیو عملہ کے کردار کی بھر پور الفاظ میں تعریف کی۔اسسٹنٹ کمشنر مریدکے نے کہا کہ محکمہ صحت ، ریسکیو اور بلدیہ عملہ نے تحصیل بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے دن رات اپنی خدمات پیش کی ہیں جس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ عوام کے تعاون اور کورونا ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے عنقریب تحصیل مریدکے کو کورونا فری قرار دے دیا جائے گا

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں