مری میں ٹریفک مسائل کے حل کیلئے 4ہزار گاڑیوں کی گنجائش والا پارکنگ پلازہ تعمیر کیا جائے گا ، میاں محمودالرشید

ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بننے والی تجاوزات کے خاتمے کیلئے بھی سخت اقدامات کئے جائیں گے،مری امپروومنٹ ٹرسٹ کے معاملات کو شفاف طریقے سے آفے بڑھایاجارہا ہے، وزیر ہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ پنجاب

جمعہ 10 جولائی 2020 23:15

مری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جولائی2020ء) وزیر ہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ پنجاب میاں محمودالرشید نے کہاہے کہ مری میں ٹریفک مسائل کے حل کیلئے 4ہزار گاڑیوں کی گنجائش والا پارکنگ پلازہ تعمیر کیا جائے گا جبکہ ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بننے والی تجاوزات کے خاتمے کیلئے بھی سخت اقدامات کئے جائیں گے،مری امپروومنٹ ٹرسٹ کے معاملات کو شفاف طریقے سے آفے بڑھایاجارہا ہے ان خیالات کا اظہارانہوں نے مری امپروومنٹ ٹرسٹ (ایم آئی ٹی) کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ،اجلاس میںاسسٹنٹ کمشنر مری زاہد حسین، ٹرسٹ کے ارکان ملک حمید مجید، کامران خالداورطارق فراز عباسی بھی اس موقع پر موجود تھے،صوبائی وزیر ہائوسنگ میاں محمودالرشید نے کہاکہ ایم آئی ٹی کے معاملات کو شفاف طریقے سے آگے بڑھایا جا رہا ہے جس کے تحت شی فانگ چائنیز ریسٹورنٹ کی نیلامی 3کروڑ 8لاکھ روپے سالانہ میں کی گئی ہے جبکہ گذشتہ دورحکومت میں یہ جگہ صرف 3لاکھ 80ہزار روپے سالانہ میں نیلام ہوتی رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے ترقیاتی سکیموں کے آغاز پر مری امپروومنٹ ٹرسٹ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ان سکیموں کو بروقت مکمل کیاجائے۔انہوں نے کہاکہ ملکہ کوسار مری کے قدرتی حسن اور خوبصورتی کی بحالی اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے تجاوزات کے خلاف کارروائی کویقینی بنایاجائیگا اجلاس کے دوران وزیرہاؤسنگ کو مری میں جاری ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں