مری، نیب پراسیکیوٹر بن کر کاروباری شخصیات کو بلیک میل اور بھتہ وصول کرنیوالے سگے بھائیو کیخلاف انٹیلی جنس اداروں کی بھی تحقیقات شروع

جمعرات 22 اکتوبر 2020 23:52

مری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2020ء) نیب پراسیکیوٹر بن کر کاروباری شخصیات کو بلیک میل کرنے اور ان سے بھتہ وصول کرنے والے دو سگے بھائیوں عمران عباسی اور عثمان عباسی کیخلاف انٹیلی جنس اداروں نے بھی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔مصدقہ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ملزمان مختلف اداروں کے نام پر بھی کارروئیاں کرتے رہے ہیں کئی ہوٹلز مالکان کی طرف سے ایسی شکایات سامنے آئی تھیں جہاں پر عمران عباسی نے مبینہ طورپر اپنا تعارف فوڈ انسپکٹر کا کروایا اور کھانا پینا مفت میں کھا کر رفو چکر ہو گیا ، اس کے علاوہ موصوف نے کئی جگہوں پر خود کو ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا ملازم بھی ظاہر کیا اور ان سے مبینہ بھتہ وصول کرکے غائب ہوگیا ۔

ملزم عمران عباسی اور عثمان عباسی کیخلاف تھانہ مری میں اغواء برائے تاوان کا مقدمہ معروف کاروباری شخصیت ناصر جنجوعہ نے درج کروایا تھا جس کو ملزمان بلیک میل کرکے 50لاکھ روپے مانگتے رہے اور بعد ازاں خود ہی جعلی کاغذات تیار کرکے ان کے حصہ دار بننے کی بھی کوشش کی اور جب ناکام ہو گئے تو مقامی اوباشوں کے ساتھ ملکر ناصر جنجوعہ کو اغواء کرنے کی کوشش کی مگر مقامی لوگوں نے ناصر جنجوعہ بچ گئے اور مری پولیس نے ملزم کیخلاف اغواء برائے تاوان کا مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

ملزمان کا یہ دعویٰ بھی جھوٹا ثابت ہوا کہ انکے ساتھ نیب کے اہلکار گرفتاری کیلئے گئے تھے۔ملزمان کی دیدہ دلیری کا عالم یہ ہے کہ اب ضمانت منسوخ ہونے کے ڈر سے سرعام دھمکیاں دے رہے ہیں کہ اگر ہماری ضمانت منسوخ ہو گئی تو ہم ناصر جنجوعہ اور اس کی فیملی کو نیست و نابود کردیں گے ۔ناصر جنجوعہ نے اس حوالے سے بھی مری پولیس کو درخواست دیدی ہے۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں