-مریدکے، سبزی و فروٹ مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی ،بھاری جرمانے عائد

اتوار 24 مارچ 2024 20:45

/مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2024ء) سبزی و فروٹ مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی ،بھاری جرمانے عائد ،گرانفروشی کرنے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں ہیں، افتخار بھٹی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ تحصیلدا ر و سب رجسٹرار افتخا ر احمد بھٹی نے جی ٹی روڈ مریدکے ،مین بازار مریدکے اور اس سے ملحقہ بازاروں میں گرانفروشی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے سبزی و پھل مہنگے داموں بیچنے والوں کو بھاری جرمانے عائد کئے ہیں۔

افتخار بھٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ گرانفروشی کرنے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں ہیں ان کے خلاف بلا تفریق آپریشن جاری رہے گا ۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں مہنگے داموں اشیاء خوردونوش کو فروخت کرنے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور اگر کوئی باز نہ آیا تو اس کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں