فیلڈ مارشل عاصم منیر بہترین اور انتہائی متاثر کن شخصیت ہیں، امریکی صدر ٹرمپ

بدھ 25 جون 2025 21:45

دی ہیگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو بہترین و انتہائی متاثر کن شخصیت قرار دے دیا ۔دی ہیگ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں جوہری طاقتوں کے حامل ممالک ہیں اور ان کے درمیان جنگ کو امریکا نے رکوایا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میری موجودہ دور کی بڑی کامیابی پاکستان اور بھارت کی جنگ رکوانا ہے، میں نے دونوں ممالک کو فون کر کے کہا تھا کہ جنگ ختم کرو ورنہ امریکا آپ کے ساتھ تجارت نہیں کرے گا۔

ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے گزشتہ ہفتے میری ملاقات ہوئی، فیلڈ مارشل بہترین اور انتہائی متاثر کن شخصیت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ اپنی زندگی میں امن معاہدے کروں۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں