کانیے ویسٹ نے قانونی طور پر اپنا نام تبدیل کرکے’’یے‘‘رکھ لیا

آل آف دی لائٹس گانے والے ریپر نے اپنے اس نئے نام سے 2018 میں اپنا البم ایپونیمس ریلیز کیا تھا

پیر 25 مارچ 2024 12:35

کانیے ویسٹ نے قانونی طور پر اپنا نام تبدیل کرکے’’یے‘‘رکھ لیا
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2024ء) امریکی ریپر، گلوکار، گیت نگار، ریکارڈ پروڈیوسر اور فیشن ڈیزائنر کانیے ویسٹ نے قانونی طور پر اپنا نام تبدیل کرکے یے (Ye) رکھ لیا ہے۔ انہوں نے ذاتی وجوہات کی بنا پر 2021 میں اپنا نام تبدیل کیا۔یے (سابق کانیے ویسٹ) نے میوزک انڈسٹری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انہیں غلامی والے نام کے بجائے یے کے نئے نام سے پکارا جائے۔

اس حوالے سے حال ہی میں انکے چیف آف اسٹاف میلو ییانوپولس نے 46 سالہ ریپر کی جانب سے اپنے سابقہ اسٹیج نام کو تبدیل کرنے کی وضاحت کی اور کہا کہ وہ دنیا بھر میں ایک تسلیم شدہ شخصیت کے حامل ہیں اور انکی حیثیت صدور اور مذہبی پیشواؤں جیسی ہے۔ریپر کے چیف آف اسٹاف نے کہا ایک ایسے نام جو کہ انکے باس کا برانڈ نام یعنی کانیے ویسٹ تھا اسے قربان کیا، لہٰذا اسے معمولی نہ سمجھا جائے۔

(جاری ہے)

یہ تبدیلی ایک مکمل، قانونی اور مستقل ہے اور اب انکا نام’’یے‘‘ ہے۔ میلو ییانوپولس نے مزید کہا کہ ہم اسٹریمنگ پلیٹ فارمز، پبلیشرز، اسٹورز، یونینز، گیت نگار ویب سائٹس اور ڈیٹا ری سیلرز کو اس سلسلے میں آگاہ کر رہے ہیں تاکہ یہ تبدیلی ہر جگہ ہو۔انھوں نے مزید کہا کہ یے نے متعدد مواقعوں پر اس نام کو انکی غلامی کا نام قرار دیا تھا، وہ ایک سیاہ فام امریکی ہیں اور چاہتے ہیں کہ انھیں بھی دیگر لوگوں کی طرح مکمل خود ارادیت پر مبنی حقوق حاصل ہوں۔ یاد رہے کہ آل آف دی لائٹس گانے والے ریپر نے اپنے اس نئے نام سے 2018 میں اپنا البم ایپونیمس ریلیز کیا تھا۔ انہوں نے اب ایکس (سابق ٹوئٹر) پر بھی کہا ہے کہ وہ ماضی میں کینی ویسٹ کے نام سے جانے جاتے تھے۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں