کپاس کی پیداوار میں اضافے کےلئے حکومت پنجاب خصوصی توجہ دے رہی ہے، کمشنر ڈی جی خان

بدھ 3 مئی 2023 17:39

کپاس کی پیداوار میں اضافے کےلئے حکومت پنجاب خصوصی توجہ دے رہی ہے، کمشنر ڈی جی خان
مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2023ء) کمشنر ڈی جی خان ناصر محمود بشیر نے کہا ہے کہ امسال کپاس کی فصل کی پیداوار میں اضافے کیلئے حکومت پنجاب خصوصی توجہ دے رہی ہے، کپاس کی قیمت 8ہزار 500روپے فی من مقرر کی گئی ہے اس کے علاوہ بیج، کھاد اور زرعی ادویات پر سبسڈی بھی فراہم کی جارہی ہے۔ یہ بات انہوں نے محکمہ زراعت مظفرگڑھ کے زیر اہتمام کپاس کی زیادہ پیداوار کے سلسلے میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سلمان خان لودھی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عمران شمس، ڈائریکٹر زراعت ڈی جی خان عابد حسین اور ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت حبیب الرحمن بھی موجود تھے۔ کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کی مطابق ضلعی انتظامیہ محکمہ زراعت کے ساتھ مل کر کپاس کی پیداوار میں اضافے کیلئے کام کرے گی جس کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کپاس کی فصل کیلئے نہری پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا اور ٹیل تک پانی فراہم کیا جائے گا جس کیلئے نہروں میں 3سے 5ہزار کیوسک پانی زائد فراہم کیا جائے گا۔ کپاس کی فصل کی کاشت میں کسانوں کی راہنمائی، کپاس کے متعلقہ معلومات، اس کی حفاظت اور کسانوں نے مسائل او مشکلات کے حل کیلئے زرعی ماہرین، محکمہ ریونیو کے عملہ اور محکمہ زراعت کے افسران فیلڈ میں موجود ہونگے۔

کمشنر نے کہا کہ ملکی معیشت کو مضبوط بنانے کیلئے ہمیں زراعت پر توجہ دینا ہوگی،کسان خوشحال ہوگا تو ملک خوشحال ہوگا۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کپاس کی پیداوار کے لحاظ سے ہمارا ملک دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے، ہماری ٹیکسٹائل صنعت کا دارومدار کپا کی فصل پر ہوتا ہے اپنی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ہمیں کپاس درآمد کرنا پڑتی ہے، اگر ہم کپاس میں خود کفیل ہوجائیں تو 3ارب ڈالر کا زرمبادلہ بچایا جا سکتا ہے۔\378

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں