مظفر آباد،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول حسن آباد میں ورکشاپ،کچن گارڈننگ و دیگر امور بارے ٹریننگ دی گئی

منگل 10 اکتوبر 2023 16:40

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2023ء) گورنمنٹ گرلز ہائی سکول حسن آباد ضلع مظفرآباد میں ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں 52 طلباء و طالبات اور08 لیڈی ٹیچرز نے شرکت کی۔ شرکاء کو موسم سرما کی سبزیات خصوصی طور پر(کچن گارڈننگ) کےلئے زمین کی تیاری، بیجوں کے حصول اورسبزیات کی پنیری تیار کرنے ، محکمہ امور حیوانات کے تحت گھریلو پیمانے پر دیہی مرغبانی، بھیڑ بکریوں کی افزائش اور ویکسی نیشن اور محکمہ آبپاشی کے تحت کوہلوں اور واٹر ٹینک کی تعمیر کے حوالے سے معلومات فراہم کی گئیں۔

(جاری ہے)

ورکشاپ کے بعد سکول کے احاطے میں سبزیات کی کاشت کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا۔ ڈائریکٹر لائیو سٹاک ایکسٹینشن ڈاکٹر احسان اللہ میر،ڈسٹرکٹ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈوہلپمنٹ آفیسر ڈاکٹر شاہد شیخ، ڈپٹی ڈائریکٹرزراعت توسیع مظفرآباد ظہیر احمد راجہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ابپاشی و سمال ڈیمز طارق عبداللہ، لیڈی ایکسثینشن آفیسر، ویٹرنری آفیسر مظفراباد ڈاکٹر محمد اعجاز میر، سٹاک اسسٹنٹ اور لیڈی ایکسٹینشن اسسٹنٹ حسن آباد نے شرکت کی۔گھریلو مرغبانی بارے ہائی سکول کے طلبا و طالبات کو تربیت دی جائے گی ۔ گھریلو سطح پر مرغبانی بھیڑ بکریوں اور ایک بھینس گائے پالنے بارے آگاہی بھی دی گئی۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں