باغ ،معلمین القرآن کی تمام خالی آسامیاں پر کریں گے ، وزیر تعلیم سکولز دیوان علی چغتائی

پیر 18 اکتوبر 2021 17:08

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2021ء) وزیر تعلیم سکولز دیوان علی چغتائی نے کہا ہے کہ معلمین القرآن کی تمام خالی آسامیاں فل کریں گے اور قرآن کی تعلیم کو لازمی قراردیا گیا ہے معلمین القرآن  کےقراء  کو جلد مستقل کیا جائے گا تاکہ سکولوں میں قرآن کی تعلیم کو بچوں کو لازمی دی جائے اس کے لیے جلد فیصلے کیے جائے گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے متاثرین معلمین القرآن کے متاثرہ قراء کا ایک وفد مرکزی صدر قاری افراز،قاری راشد قریشی،قاری افتخار کر رہے تھے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع سردار راشد آزاد بھی ہمراہ تھے وزیر تعلیم دیوان علی چغتائی نے کہا کہ متاثرین معلمین القرآن کے تمام مطالبات درست ہیں ان کو جلد حل کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں