اوپن یونیورسٹی کی جانب سے فیز ٹو، بہار 2023 کے جاری طلباء وطالبات کے داخلوں میں 25 مئی 2023 تک بغیر لیٹ فیس میں توسیع

جمعہ 12 مئی 2023 18:52

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2023ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی فیز ٹو، بہار 2023 کے جاری طلباء وطالبات کے داخلوں میں 25 مئی 2023 تک بغیر لیٹ فیس توسیع کر دی ہے۔ ریجنل ڈائریکٹر شازیہ صدیق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں سمسٹر بہار 2023 فیز ٹو کے داخلے یکم مارچ سے جاری ہیںـ فریش سٹوڈنٹس کے داخلہ کی آخری تاریخ 18 مئی لیٹ فیس کے ساتھ جبکہ جاری طلباء کے داخلہ کی آخری تاریخ 11مئی 2023 ہے۔

اس مرحلے میں بی ایس 4 سالہ،بی ایس 2.5 سالہ، ایسوسی ایٹ ڈگری 2سالہ (33فیصدنمبرات کے ساتھ)، ٹیچرز ٹریننگ پروگرام بی ایڈ(1.5،2.5،4)سالہ، پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ، سرٹیفیکیٹ کورسز، ای کامرس سکلز اور آن لائن کورسز شامل ہیں ۔ یونیورسٹی کی جانب سے بی اے تعلیم کے حامل(جو کہ ایم اے کے خواہشمند تھے) طلباء وطالبات بی ایس 2.5 سالہ بی ایس میں داخلہ لینے کے اہل ہوں گے۔

(جاری ہے)

جو کہ ایم اے پروگرام کا متبادل ہے۔بی۔ایس 2.5 سالہ پروگرامز میں اکائونٹنگ اینڈ فائنانس، اکنامکس، ہسٹری، عریبک، اسلامک سٹڈیزعع،جینڈر اینڈ وومن سٹڈیز، لائبریری سائنسز، ماس کمیونیکیشن اور دیگر مضامین شامل کئے گئے ہیں۔ نئی سکیم کے مطابق بی ا ے/بی ایس سی 50فیصدنمبرات والے تمام طالب علم اب بی ایس 2.5 سالہ پروگرامز میں داخلے کے اہل تصور ہونگےـ تمام پروگرامزکے پراسپیکٹس اور موزونیت سے متعلقہ تفاصیل یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔

آن لائن اپلائی کرنے کے لیے اس لنک کو استعمال کریں۔https://www.aiou.edu.pk/oasـfreshـadmission ریجنل آفس مظفرآباد میں طلباء کی سہولت کے لئے ہیلپ ڈیسک قائم کیا گیا ہے جس سے طلباء وطالبات فری داخلہ کر سکیں گے۔اس کے علاوہ اہم اپ ڈیٹ یہ ہے کہ ملک میں سیاسی بدامنی اور عدم استحکام کے پیشِ نظر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے 10,11،12اور13 مئی کو ہونے والے تمام پرچے ملتوی کر دیے ہیں۔نئی تواریخ کا اعلان کنٹرولر آفس کی جانب سے بعد میں کیا جائے گا۔جبک 15 مئی 2023سے پہلے سے نوٹیفاییڈ ڈیٹ شیٹ کے مطابق ھوں گے۔۔مزید معلومات کیلئے ریجنل آفس سے رابطہ کریں. فون نمبر 05822960540/05822960539یا [email protected] پر ای میل کریں۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں