مظفرآباد‘ آفیسر کالونی کیلئے 717 کنال اراضی کے ملکیتی رقبہ کا ایوارڈ ‘بسناڑہ کے عوام کا کوہالہ روڈ بند کر کے شدید احتجاج

جمعرات 4 جنوری 2018 15:54

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جنوری2018ء) آفیسر کالونی کے لئے 717 کنال اراضی کے ملکیتی رقبہ کا ایوارڈ ،بسناڑہ کے عوام کا کوہالہ روڈ بند کر کے شدید احتجاج، حکومت کا غریب عوام کو زمین سے بے دخل کر کے آفیسر کالونی بنانے پر حکومت مخالف نعرے بازی ۔ ٹائر جلا کر گھنٹو ں روڈ بلاک کر دی گئی،حکومت مہاجرین کو رقبہ فراہم نہیں کر سکتی تو مہاجرین ان کے چھوٹے چھوٹے بچوں سمیت ٹرکوں میں ڈال کر چکوٹھی پل پر لے جا کرآگ لگا دیں،ضلعی انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں ،مظاہرین کا ایوارڈ منسوخ کرنے تک احتجاج کا اعلان ، کلکٹر حصول اراضی متاثرین رقبہ ایوارڈ بسناڑہ کے مظاہرین کے پاس پہنچ گئے۔

معاملات حل کرنے کی یقین دہانی پر احتجاج موخر ،تفصیلا ت کے مطابق 27 دسمبر کو راڑہ کے مقام پر بسناڑہ کے 717 کنال ایوارڈ رقبہ پر عوام علاقہ نے کوہالہ روڈ بند کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کروایا تھا، انتظامیہ کی مداخلت پر احتجاج موخر کرتے ہوئے جنوری بروز جمعرات کو دوبارہ احتجاج کی کل دی گئی تھی لیکن حکومت اور انتظامیہ کی بے حسی کے باعث عوام علاقہ کو ایک بار پھر روڈپر نکلنے کو مجبور کیا گیا اور شدید احتجاج کے باعث گھنٹوں روڑ بند رہنے کی وجہ سے عام شہریوں کو سفری مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، عوام علاقہ بسناڑہ مولانا محمد فاروق قریشی ، سید نذیر حسین شاہ ، سید جابر شاہ ، سید زاہد کاظمی ، مجید کیانی ، محمد سنسار ، الطاف عباسی ، محمد یوسف و دیگرنے احتجاج کے دوران اپنا مشترکہ بیان دیتے ہوئے کہا کہ وہ بسناڑہ میں بے شمار سرکاری رقبہ موجود ہے جس پر وہ افیسر کالونی بنائیں مگر عوام علاقہ کے ملکیتی رقبہ پر قبضہ کرنا اور انھیں سے کوڑیوں کے بھائو زمین خرید کر انھیں زمین سے بے دخل نہ کیا جائے ۔

(جاری ہے)

سرکار کا بہت سا غیر آباد رقبہ ہزاروں کنال راڑہ اور بسناڑہ میں موجود ہے عوام علاقہ نے ایوارڈ کو جنگل کا قانون قرار دیا ہے جس رقبہ کا ایوارڈ کیا جارہا ہے اس رقبہ پر 90 فیصد لوگ زمینداری کرتے ہیں اور اپنی محنت مزدوری کر کے دو وقت کی روٹی کماتے ہیں حکومت عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے بجائے ان سے وسائل اور سہولیات نہ چھینے ۔

عوام علاقہ نے کہا کہ 47 کے مہاجرین کو دیا گیا رقبہ آج ان سے واپس لینا حکومت کا بزدلانہ اقدام ہے اگر حکومت مہاجرین کو رقبہ فراہم نہیں کر سکتی تو مہاجرین ان کے چھوٹے چھوٹے بچوں سمیت ٹرکوں میں ڈال کر چکوٹھی پل پر لے جا کر آگ لگا دیں ۔ عوام علاقہ نے کہا کہ رقبہ ایوارڈ میں کمیشن مافیا متحرک ہے جس کا کام زمین خریدنا اور بیچنا ہے مگر ہمارے آبائو اجداد یہاں پر بستے آئے ہیں ہم یہ زمینیں کسی صورت کسی کالونی یا حکومتی عیاشیوں کے لئے نہیں دے سکتے اور نہ ہی ہم فروخت کرینگے ۔

اگر کوئی ایک عدد شخص زمین بیچ رہا ہے تو وہ اس کے ذاتی مفادات ہیں مگر عوام علاقہ کے ساتھ کی گئی ہر زیادتی کا جواب دیا جائے گا ۔ عوام علاقہ نے وزیر اعظم راجا فاروق حیدر خان ، چیف سیکرٹر ی سے اپیل کی ہے کہ وہ افیسر کالونی کے لئے بسناڑہ کے عوام کے ذاتی رقبہ کے انتخاب کے بجائے گورنمنٹ رقبہ جو کہ ہزاروں کنال اراضی پر مشتمل ہے اس کالونیاں تعمیر کی جائیں اور عوام علاقہ کو شدید احتجاج کرنے پر مجبور نہ کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں