حکومت کی جانب سے صحافیوں کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی جارہی ‘سعید الرحمن صدیقی

ویج بورڈ ایوارڈ آزاد کشمیر کے صحافیوں کا دیرینہ مطالبہ ہے جس سے صحافیوں کے معاشی مسائل حل ہونگے

جمعرات 17 جنوری 2019 15:23

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء)یونین آف جرنلسٹس ضلع مظفرآباد کے صدر سعید الرحمن صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر میں ویج بورڈ ایوارڈ کیلئے اقدامات اُٹھائے آزاد کشمیر میں صحافی انتہائی نا مساعد حالات میں اپنے پیشہ وارانہ فرائض سرانجام دے رہے ہیں لیکن حکومت کی جانب سے صحافیوں کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی جارہی ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین آف جرنلسٹس کے اجلاس سے خطاب میں کیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سید آفاق شاہ ، روشن مغل ،سید عارف بہار‘ عبدالوحید کیانی ، تعظیم یاسین ،سید ذولکفل سرفراز ،سید احسن شاہ ، ایم ڈی مغل ودیگر نے کہا کہ ویج بورڈ ایوارڈ آزاد کشمیر کے صحافیوں کا دیرینہ مطالبہ ہے جس سے صحافیوں کے معاشی مسائل حل ہونگے حکومت آزاد کشمیر میں ویج بورڈ اگر نافظ کردے تو آزاد کشمیر کی صحافتی تاریخ میں ان کا نام ہمیشہ زندہ رہے گا اجلاس میں یہ بھی کہا گیا کے لائن آف کنٹرول پے کام کرنے والے صحافیوں کو مقامی سطح پر کافی مشکلات کا سامنا ہے حکومت ترجیحی بنیادوں پر ان کے مسائل پر توجہ دے -

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں