کشمیری عوام کا مقبوضہ کشمیر میں الیکشن بائیکاٹ پر راجہ مشتاق احمد منہاس کاخراج تحسین

بھارت معاشی پیکج دیکر کشمیریوں کی آنکھوں میں دھول جھونکنا چاہتا ہے مگر اسکو مکمل ناکامی ہو گی، وزیر اطلاعات و سیاحت آزادجموں و کشمیر کی صحافیوں سے گفتگو

بدھ 24 اپریل 2019 15:45

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) آزادجموں و کشمیر کے وزیر اطلاعات و سیاحت راجہ مشتاق احمد منہاس نے کہا ہے بھارتی وزیراعظم مودی کے کشمیر پر دعوی کھوکھلے ہیں،میں بہادر کشمیری قیادت و نڈر کشمیری عوام کو بھارت کے ڈھونگ انتخابات کا مکمل بائیکاٹ کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔انھوں نے کہا کہ بھارت معاشی پیکج دیکر کشمیریوں کی آنکھوں میں دھول جھونکنا چاہتا ہے مگر اسکو اسمیں مکمل ناکامی ہو گی۔

وزیراطلاعات نے ان خیالات کا اظہار صحافیوں سے گفتگو میں کیا۔راجہ مشتاق احمد منہاس نے کہا کہ بھارتی فوج کشمیریوں پر جو مظالم ڈھا رہے ہیں کشمیر کی کٹھ پتلی انتظامیہ اور کٹھ پتلی سیاسی لوگ بطور سہولت کار اسمیں۔برابر کے شریک ہیں، پی ایس اے اور افسپا کی موجودگی کشمیریوں کیلیے زہر قاتل بن چکی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بہادر کشمیریوں نے اپنے خون سے آزادی کی تحریک کو جو جلا دی ہے اسکی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی۔

انہوں نے کہا کہ این آئی اے اور ای ڈی کی جانب سے حریت لیڈر یسین ملک اور بزرگ کشمیری رہنماء سید علی گیلانی کے بیٹوں ڈاکٹر نسیم گیلانی اور ڈاکٹر نعیم گیلانی کو ہراساں کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بہادر حریت قائد یسین ملک کی صحت بھوک ہڑتال کی وجہ سے مسلسل گر رہی ہے مگر بھارتی انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہو رہی،اس سے بڑی بے حسی کیا ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ برہان وانی شہادت کے بعد تحریک آزادی کو جو نئی طاقت ملی ہے بھارت اس سے مکمل طور پر بوکھلا گیا ہے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ بھارت نے کشمیر سے تجارت بند کر دی ہے کیونکہ اس کی وجہ سے دونوںاطراف رہنے والے کشمیریوں کے تعلقات مضبوط ہو رہے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم بھارتی خفیہ اداروں کی جانب سے کشمیری قائدین کے اہل و عیال ،سرکردہ کاروباری شخصیات اور ٹریڈ یونینز کو نشانہ بنانے اور ہراساں کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔وزیر اطلاعات نے کہا بہادر کشمیریوں کی قربانیاں کبھی رائگاں نہیں جائیں گی اور وہ بھارت کی فوج اور کٹھ پتلی انتظامیہ کو مقبوضہ کشمیر سے بھگا کر دم لیں گے۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں