میرواعظ مولوی محمد یوسف شاہ تاریخ ساز شخصیت تھے،کشمیری قوم جس پامردی ،جرات ،بہادری اور عزم کیساتھ دنیا کی چوتھی بڑی فوجی قوت کا مقابلہ کر رہی ہے اس کی مثال برصغیر کی تاریخ میں نہیں ملتی، وزیراعظم آزاد کشمیرراجہ محمد فاروق حیدر خان
جمعرات 23 مئی 2019 17:53
(جاری ہے)
مہاراجہ پاتاب سنگھ کے زمانے میں گیلینسی کمیشن بنوانے میں میرواعظ کا بڑا کردار تھا۔ہمیں اپنے زعماء اور اکابرین کو یاد رکھنا ہے اور نئی نسل کو ان سے روشناس کروانا ہے۔
پاکستانی قوم کے شکرگزار ہیں کہ وہ مسئلہ کشمیر پر کشمیریوں کے ساتھ ڈٹ کر کھڑی ہے۔افواج پاکستان کی مسئلہ کشمیر سے کمٹمنٹ پر سلام پیش کرتے ہیں۔ تحریک آزادی کے بہادر کشمیریوں کو یقین دلاتے ہیں کہ پاکستان کے اکیس کروڑ عوام اور آزادجموں و کشمیر و گلگت بلتستان کے 60 کروڑ عوام آپ کی پشت پر ہیں۔وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار جموں و کشمیر لبریشن سیل کے زیر اہتمام میرواعظ محمد یوسف شاہ کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوے کیا۔اس موقع پر چئیرمین معائنہ کمیشن زاہد امین کاشف ،سیکرٹری لبریشن سیل منصور قادر ڈار ،ڈائریکٹر جنرل فدا کیانی ،چئرمین زکوةسلیم چشتی ،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ خواجہ اعظم رسول کے علاوہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ آج ہم ریاست کے ایک ایسے بطل حریت اور قافلہ آزادی کے سالار کا یوم۔وفات منا رہے ہیں جنہوں نے اپنا سب کچھ تحریک آزادی کی نذر کیا۔انہوں نے کہا میرواعظ صاحب کا تعلق ایک مذہبی گھرانے سے تھا اور وہ دارلعلوم۔دیوبند کے فارغ التحصیل تھے مگر انہوں نے سیاسی میدان میں بھی مسلمانان کشمیر کی فکری رہنمائی کی۔انہوں نے کہا 1931 کے واقعہ سے پہلے جب عید الالضحی کے خطبے پر پابندی لگائی گئی تو میرواعظ نے دیگر علماء و سیاسی اکابرین کے ساتھ ملکر زبردست تحریک۔چلائی اور خانقائے معلی کو مرکز بنایا ،جس پر گیلینسی کمیشن بنا اور حالات کنٹرول کئے گئے۔انہوں نے کہاکہ افسوس کی بات ہے کہ ہم نے اپنے اکابرین کو یاد رکھنا چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے کہا میرواعظ صاحب جب مقبوضہ کشمیر سے آزادکشمیر آئے تو ان کے تن پر جو ایک جوڑا تھا وہی ان کی کل کائنات تھی انہوں نے مال نہیں بنایا بلکہ صیحیح معنوں میں اپنی قوم کی فکری رہنمائی کی۔انہوں نے کہا میرواعظ صاحب کا مقام اکابرین میں اسی لئے بلند ہے اور اسی لئے وہ جہاں جاتے انکا استقبال شاندار ہوتا مجھے اب بھی وہ سب اچھی طرح یاد ہے بلکہ میرے دل پر نقش ہے۔وزیراعظم نے کہا ریاست جموں و کشمیر ناقابل تقسیم۔وحدت ہے انشاء اللہ یہ خونی لکیر ختم ہو کر رہے گی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی تاریخ کو محفوظ بنانا ہے۔وزیراعظم نے انتہائی جذباتی انداز میں کہا میں اپنے مقبوضہ کشمیر کے بہادر بیٹوں ،بیٹیوں ،ماوں اور بہنوں ،بزرگوں کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں ریاست اور گلگت بلتستان کے 60 لاکھ افراد اور مملکت پاکستان کے اکیس کروڑ عوام ان کی پشت پر ہیں۔انہوں نے کہا جس پامردی ،جرات ،بہادری اور عزم کیبساتھ نہتے کشمیرہ عوام دنیا کی چوتھی بڑی فوجی طاقت کا مقابلہ کر رہے ہیں اس کی مثال۔برصغیر کی تاریخ میں نہیں ملتی۔کشمیر کی آزادی کیلیے جس طرح میری بہنوں نے اپنے سہاگ قربان کئے ہیں ،میری بیٹیوں نے ہاتھ میں پتھر اٹھا کر بھارتی فوج کو للکارہ ہے وہ جذبہ کبھی سرد نہیں ہو سکتا۔انہوں نے کہا آپ کی اور میری ذمہ داری ہے کہ ہم ان کیلیے مخلص ہو کر کام کریں جو ہم کر سکتے ہیں اپنی بساط کے مطابق کریں۔انہوں نے کہا یہ ہماری اولین ذمہ۔داری ہے کیونکہ انہیں ہم نے بھارت کے جبر و استبداد سے باہر نکالنا ہے۔انہوں نے کہا پاکستانی عوام کا شکرگزار ہوں کئی حکومتیں بدلیں،کئی حکمران آئے اور گئے مگر پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کیساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے کہاکہ افواج پاکستان کے بھی شکرگزار ہیں جن کی کمٹمنٹ کشمیر کے حوالے سے مثالی ہے۔انہوں نے بانی پاکستان حضرت قائداعظم محمد علی جناح کو بھی سلام عقیدت پیش کیا جنہوں نے 1940 میں کشمیریوں کیلیے سمت کا تعین کر دیا تھا۔انہوں نے حریت قائدین کو یقین دلایا کہ ہم بھی آپ کیبساتھ ہیں۔انہوں نے کہا ہمیں میرواعظ یوسف شاہ جیسے اکابرین کے اقوال کو یاد رکھنا ہے۔اس موقع پر انہوں نے فیض احمد فیض کے شعر دار کی خشک ٹہنی پہ وارے گئے،وہ جو تاریک راہوں میں مارے گئے،اور نکلیں گے عشاق کے قافلے ،دیکھ قائم رہے اس گواہی پہ ہم۔انہوں نے اس موقع پر کنٹرول لائن پر ڈٹے کشمیری۔عوام کو بھی خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ وہ اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ بھارتی جارحیت کا مقابلہ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا ہم نے ایل او سی متاثرین کیلیے 5 ارب کا پیکج مختص کیا ہے جس سے ان کی بنیادی ضروریات پوری ہونگی۔وزیراعظم نے مظفرآباد میں اپنی حکومت کے جاری منصوبوں کا ذکر بھی کیا اور کہا پریڈ گراونڈ کی تعمیر ،عیدگاہ،سبزی منڈی کا قیام ،واک وے ،لال چوک ،شاہ سلطان کا پل،امراض قلب کا ہسپتال ،فیملی پارکس کی تعمیر کے علاوہ اس جگہ کو بھی نوجوانوں کیلیے پلے گراونڈ بنائیں گے۔وزیراعظم نے دعائیہ کلمات کہتے ہوے اپنی تقریر ختم کی کہ اللہ تبارک و تعالی مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کی مصیبت کے ایام کو ختم کرے اور انہیں بھارتی ظلم۔و استبداد سے نجات ملے،اللہ تعالی پاکستان کو ہر بیرونی شر سے محفوظ رکھے۔انہوں نے لوگوں کو یقین دلایا کہ حکومت ان کے لئے مسلسل۔کام کر رہی ہے اس لئے ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ ہم ملکر آگے بڑھیں۔متعلقہ عنوان :
مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
آزادکشمیر میں اشرافیہ کو حاصل مراعات اب ریاست کے عام شہریوں کو حاصل ہوں گی،چوہدری انوارالحق
آثار قدیمہ کوکسی صورت ضائع نہیں ہونے دینگے ،ڈائریکٹر سیاحت چودھری مہربان
وفاقی اور صوبائی حکومتیں کسانوں کے تمام تر مسائل فوری حل کریں ،چوہدری پرویز احمد وڑائچ
متحدہ عوامی اتحاد یوسی کالوہار گلی کے مقام پرلوہارگلی ٹنل کی عدم تعمیرکیخلاف احتجاجی مظاہرہ
جامعہ کشمیر کے زیر اہتمام ریاست کی معیشت پردو روزہ کانفرنس (کل)9مئی سے شروع ہوگی
آزادکشمیر کے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی مدرسہ شماری(Census) کروانے کا فیصلہ
ڈاکٹر امجد حسین طارق کیانی نے آزاد کشمیر بار کونسل کا امتحان پاس کر
فوڈ اتھارٹی کی دارالحکومت مظفرآباد میں کارروائیاں جاری
چوکی پولیس برارکوٹ کی اشتہاری ملزمان کے خلاف جاری مہم کے دوران 27 ملزمان گرفتار
آزاد کشمیربیوروکریسی دنیا کی پاورفل بیوروکریسی بن گئی،وزیراعظم اور چیف جسٹس کے احکامات نظرانداز
واپڈا میٹراورسولرسسٹم شیئرنگ کرکے چلانے پر صارف کو نوٹس جاری
اس بات کا امکان ختم ہو چکا کہ کشمیری بھارت کے ساتھ رہ سکیں گے، مقررین کا سیمینار سے خطاب
مظفر آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے سیاسی استحکام ناگزیر ہے ‘ چوہدری محمد سرور
-
موبائل کمپنیاں پانچ لاکھ سمیں بلاک کرنے پر آمادہ، مہلت مانگ لی
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 37 واں سینڈیکیٹ اجلاس
-
آئی ایم ایف نے تنخواہ دار طبقے پر35 فیصد ٹیکس کی تجویزدیدی
-
پاکستان کا پہلا قمری مشن ،آئی کیوب قمر کامیابی سے چاند کے مدار میں پہنچ گیا
-
9 مئی پر آزاد کمیشن بنا کر تحقیقات ،ملوث عناصر کوسزا دی جائی: عارف علوی
-
پی ایس ایل کی سابق چیمپئین ٹیم نے پشاور میں میچز کروانے کا مطالبہ کردیا
-
ملک میں مایوسی کا عالم ہے، پی ٹی آئی اپنی پرامن جدوجہد جاری رکھے گی
-
سابق صدرعارف علوی کی گرفتار پی ٹی آئی رہنمائوں یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ ،اعجاز چودھری سے ملاقات
-
لاہور میں کم عمر گھریلو ملازمہ سے متعدد بار زیادتی، ملزم گرفتار،مقدمہ درج
-
اقتصادی رابطہ کمیٹی کی وزیراعظم آفس کی تزئین و آرائش اور ملازمین کو اضافی الاﺅنس دینے کے لیے147ارب روپے کی منظوری
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف، آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی کردی