محکمہ آزاد کشمیر آرمڈ سروسز بورڈ نے ماہ ستمبر میں سابق فوجیوں کی فلاح وبہبود کے متعلق مختلف نوعیت کے 2753معاملات نمٹادئیے

بدھ 16 اکتوبر 2019 18:23

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2019ء) محکمہ آزاد کشمیر آرمڈ سروسز بورڈ نے بابت ماہ ستمبر 2019کے دوران آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے سابق فوجیوں کی فلاح وبہبود کے متعلق مختلف نوعیت کے مجموعی طور پر 2753معاملات نمٹائے ہیں ۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کے مطابق محکمہ نی243سابق فوجیوں اور انکی بیوگان کو پنشن ، سابق فوجیوں کی174بچوں کو فوجی فائونڈیشن سے تعلیمی وظائف دلائے اور 2336متفرق نوعیت کے معاملات بھی نمٹائے ۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں