مسلم لیگ ن آزادکشمیر میں دوبارہ دوتہائی اکثریت سے حکومت بنائیگی‘طاہر فاروق رائیسانی

پیر 15 جون 2020 13:01

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2020ء) صدر مسلم لیگ(ن)یوتھ ونگ ضلع جہلم ویلی ڈسٹرکٹ کوآڈنیٹر ٹووزیراعظم طاہر فاروق رائیسانی نے کہا کہ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کے مدبرانہ اور دانشمندانہ فیصلوں کی بدولت مسلم لیگ ن آزادکشمیر میں دوبارہ دوتہائی اکثریت سے حکومت بنائیگی،راجہ فاورق حیدر نے حقیقی معنوں میں آزادخطے کو ترقی وخوشحالی کے سفر پر گامزن کیا، جبکہ میرٹ کی بحالی کیلئے ان کے اقدامات کسی تعریف کے محتاج نہیں، آزادکشمیر میں وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کی قیاد ت میں مسلم لیگ ن اب ناقابل تسخیر قوت بن چکی ہے جس کا مقابلہ کرنا کسی کے بس کی بات نہیں رہی ہے راجہ مقصود کاکڑوی نے ہر دور میں جانثار کارکن کی طرح جماعت کی مضبوطی کے لیے کردار ادا کیا جماعت کی مضبوطی کے لیے کام کرتے ہوئے بلاتخصیص حق ادا کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں