مظفرآباد ،نامعلوم ہیکرز کی جانب سے عوام کو کالز کرکے بینک کے متعلق معلومات پوچھنے کا سلسلہ تیز ہوگیا

ہفتہ 24 اکتوبر 2020 19:28

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2020ء) نامعلوم ہیکرز کی جانب سے عوام کو کالز کرکے بینک کے متعلق معلومات پوچھنے کا سلسلہ تیز ہوگیا،اب خواتین نے بھی حصہ لینا شروع کردیا ہے جس کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے بینک سے پیسے اپنے اکائونٹ میں ٹرانسفر کرلئے جاتے ہیں جس کا زیادہ تر لوگوںکو علم نہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان بھر سمیت آزادکشمیر میں معصوم اور سادہ عوام کو چند ہیکرز کی طرف سے کال کرکے اپنے آپ کو فلاں بینک کا نمائندہ ظاہر کیا جاتا ہے ،اور یہ بھی کہا جاتا ہے کہ احساس پروگرام کے 12ہزار روپے آپ کے اکائونٹ میں آئے ہیں ،براہ مہربانی آپ کے نمبر پر ایک کوڈ آیا ہوگا، وہ ہمیں بتائے جس کے بعد آپ کے اکائونٹ میں 12ہزار ٹرانسفر ہوجائیں گے جس کے بعد سادہ لوح عوام یہ کوڈ ہیکرز کو دے دیتی ہے جس کے بعد کچھ لمحات کے اندر اکائونٹ سے پیسے بھی غائب ہوجاتے ہیں ، احساس پروگرا م اور جیتو پاکستان کے نام پر(03059449516،شازیہ نامی خاتون) اور(0334612139) جیسے نمبرز سے ایسے میسجز اور کالز آتی ہے جن میں یہ درج ہوتا ہے کہ آپ کے نام پر 5لاکھ روپے کاکیش انعام نکلنے پر 40ہزار کا کیش 03170760132 پر ٹرانسفر کریں جس کے 10منٹ پر 5لاکھ کے انعامات آپ کو مل جائیں گے ، ایسے ایسے ہتھکنڈے اپنا کر سادہ لوح عوام کو تنگ کیا جاتا ہے ، عوام نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سمیت سائبر کرائم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایسے نسربازوں کے خلاف فوری طور پر ایکشن لیں ۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں