سرکاری فرائض دیانتداری سے انجام دیں، محکمہ کو فعال بنانے کیلئے آفیسران و سٹاف اپنا کردار ادا کریں،ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنگلات

جمعرات 23 ستمبر 2021 18:49

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2021ء) ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنگلات فیاض علی عباسی نے کہا کہ سرکاری فرائض دیانتداری سے انجام دیں۔ محکمہ کو فعال بنانے کے لیے آفیسران و سٹاف اپنا کردار ادا کریں۔ محکمہ میں مزید بہتری لائوں گا۔ یہ محکمہ ایک خاندان کی طرح ہوتا ہے اس لیے ایک دوسرے سے مل کر کام کریں۔نظم وضبط بحال رکھیں۔

کام کرنے والے آفیسران اور سٹاف کے ساتھ ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمانہ بریفنگ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ بریفنگ ناظم اعلیٰ جنگلات پرنسپل سردار نصیر احمد خان نے دی ۔ اس موقع پر ناظم اعلیٰ جنگلات ترقیات سید گل حسن شاہ ، پی ڈی ٹین بلین سید راشد شاہ ، مہتمم جنگلات ،ناظمین جنگلات منظور مقبول ، ملک اسد ، چوہدری سلیمان ، غلام مجتبیٰ مغل ،ڈاکٹر افتخار احمد خان، وائلڈ لائف کے ڈائریکٹر نعیم احمد ڈار اورپورے آزادکشمیر سے آئے ہوئے مہتمم صاحبان نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام میں جوقیاس آرئیاں محکمہ کے حوالے سے ہیں اس کو تبدیل کریں ۔ ملازمین کو سرکاری کام کی طرف لائیں ۔ ان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر اس کو کام لیں ۔ محکمہ کو جدید طریقوں سے فعال بنانے کے لیے تمام آفیسران اپنا کردار ادا کریں ۔ محکمہ کو تبدیل کرنے کی کوشش کروں گا تاکہ کام کرنے کے حوالہ سے کچھ نمایاں کر سکیں ۔ جونیئر سٹاف کے ساتھ شفقت سے پیش آئیں ان کے ذاتی مسائل کو حل کریں۔ کام کرنے کے طریقہ کار کو تبدیل کرنا ہوگا۔جونیئر سٹاف کے ساتھ ملکر کام کریں ۔ زندگی بھی بہت خوبصورت ہے اس لیے اس کو بہتر بنائیں ۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں