فوڈاتھارٹی آزادکشمیرٹیم کاآٹھ مقام بازار میں زائدالمعیادبرتنوں کیخلاف آپریشن ، درجنوں توڑ دیئے

ہفتہ 11 جون 2022 16:31

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2022ء) فوڈاتھارٹی آزادجموںوکشمیرٹیم کاآٹھ مقام بازار میں زائدالمعیادبرتنوںکیخلاف آپریشن ، درجنوں توڑ دیئے۔ہوٹلوں پر پھٹے برتنوںکی عوامی شکایت پر کارروائی کی گئی۔پھٹے برتن کااستعمال کیسنر کاموجب بن سکتے ہیں۔ہوٹل مالکان زائدالمعیاد / پھٹے برتنوں کواستعمال میں کسی صورت نہ لائیں۔

(جاری ہے)

زائدالمعیاد اور پھٹے برتن رکھنے والے ہوٹلوںمالکان کوجرمانے اور بعض کو وارننگ دی گئی ۔گزشتہ روز ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر / فوڈ سیفٹی آفیسر انجینئر ابراراحمد میر کی نگرانی میں ٹیم نے عوامی شکایت پر آٹھ مقام بازار میں قائم ہوٹلوں پرچھاپہ مارکرکچن کی صفائی اور برتنوں کامعائنہ کیاجس میں لکیردار کپ/ پلیٹیں ضبط کرتے ہوئے توڑ دیں۔انجینئر ابراراحمد میر نے ہوٹلز مالکان کوبتایاکہ پھٹے برتنوں کے استعمال سے کینسر جیسی موذی مرض پھیلنے کاخدشہ ہوتاہے۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں