وزیراعظم آزاد کشمیرچوہدری انوار الحق، نیلم کے ممبران اسمبلی شاردہ بازارکی تعمیرنوکویقینی بنائیں گے، پیرمظہرشاہ

جمعہ 16 فروری 2024 16:18

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2024ء) چئیرمین وزیراعظم معائنہ وعملدرآمد کمیشن مولانا پیر محمد مظہرسعید شاہ نے آتشزدگی سے متاثرہ شاردہ بازار کادورہ کیا۔ چئیرمین وزیراعظم معائنہ وعملدرآمد کمیشن نے متاثرہ شاردہ بازار کا معائنہ کیا اور آتشزدگی کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کاجائزہ لیا۔ شاردہ بازار متاثرین سے ملاقات کی اور ان کو متاثرہ بازار کی بحالی اور معاوضہ جات کی جلد ادائیگی کی یقین دہانی کرائی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چئیرمین وزیراعظم معائنہ وعملدرآمد کمیشن نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر پاک فوج اور کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ کے تعاون سے آتشزدگی سے متاثرہ شاردہ بازار کی معیاری تعمیر اور متاثرین کی بحالی کو ممکن بنائے گی۔ ذاتی حیثیت میں پاک فوج اور رفاہی اداروں سے رابطے میں ہوں متاثرین کو جلد خوشخبری سنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق، نیلم کے ممبران اسمبلی شاردہ بازار کی تعمیرنو کو یقینی بنائیں گے۔\378

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں