چوہدری انوارالحق کی شانگلہ میں چینی اہلکاروں پر دہشتگرد حملے کی مذمت

شانگلہ میں دہشتگرد کارروائی کا مقصد پاک چین تاریخی ،اٹوٹ رشتے میں دراڑ ڈالنے کی مذموم کوشش ہے ، وزیراعظم آزاد کشمیر

جمعرات 28 مارچ 2024 17:42

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوارالحق نے شانگلہ میں چینی اہلکاروں پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شانگلہ میں دہشتگرد کارروائی کا مقصد مملکت خداداد پاکستان اور چین کے درمیان تاریخی اور اٹوٹ رشتے میں دراڑ ڈالنے کی مذموم کوشش ہے جسے افواج پاکستان اور پاکستانی قوم ہر سطح پر ناکام بنائیں گے۔

(جاری ہے)

افواج پاکستان دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے کمربستہ ہے۔ پاکستان کو کمزور کرنے کا سوچنے والے انشاء اللہ نامراد رہیں گے۔ وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے واقعہ میں جاں بحق ہونے والے چینی باشندوں کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت بھی کیا۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں