مظفرآباد ، فوڈ اتھارٹی ان ایکشن، دارالحکومت، پٹہکہ، ہٹیاں، لمنیاں اور چناری بازار میں کارروائیاں، گراں فروشی پر بھاری جرمانے

جمعہ 29 مارچ 2024 18:07

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء)فوڈ اتھارٹی ان ایکشن، دارالحکومت، پٹہکہ، ہٹیاں، لمنیاں اور چناری بازار میں کاروائیاں۔ گراں فروشی پر بھاری جرمانے۔ غیر معیاری اور ایکسپائر اشیاء تلف۔گراں فروشی اور غیر معیاری اشیاء کی فروخت پر ایف آئی آر درج کروائی جائے گی۔ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مظفرآباد راشد قریشی کی تاجروں سے گفتگو۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹیم فوڈ اتھارٹی نے راشد قریشی ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کی نگرانی میں دارالحکومت کے مختلف بازاروں کے علاوہ پٹہکہ، ہٹیاں، لمنیاں اور چناری کے بازاروں میں گراں فروشی اور زائد المعیاد اشیاء خورونوش کے خلاف کاروائیاں عمل میں لاتے ہوئے بڑی مقدار میں ایکسپائر مصالحہ جات، کولڈ ڈرنکس، جوسز اور بیکری آئٹمز برآمد کر لئیے جنہیں شہریوں کی موجودگی میں تلف کر دیا گیا۔ بازاروں میں موجود اشیاء جنہیں ریٹ لسٹ کے مغائر فروخت کیا جا رہا تھا کی پاداش میں متعلقہ فوڈ بزنس آپریٹرز پر بھاری جرمانے عائد کئے گئے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے راشد قریشی ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کا کہنا تھا کہ گراں فروشی پر متعلقہ فوڈ بزنس آپریٹرز کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی جائے گی۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں