حکومت بلدیاتی نمائندگان کوفنڈز فراہم کرے تاکہ تعمیروترقی کے جمو د کوتوڑ ا جاسکے،کونسلر بلدیہ محترمہ شبنم اعوان

جمعرات 18 اپریل 2024 14:32

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) خاتون کونسلر بلدیہ محترمہ شبنم اعوان نے کہا ہے کہ حکومت بلدیاتی نمائندگان کوفنڈز فراہم کرے تاکہ تعمیروترقی کے جمو د کوتوڑ ا جاسکے۔ بلدیاتی نمائندگان کوفنڈز کی فراہمی اور انہیں بااختیار بنائے بغیر ریاست کی تعمیروترقی کاخواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔ ایک طویل عرصہ بعد آزادکشمیرمیں بلدیاتی انتخابات تو ہوئے مگر حکومت کی جانب سے فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث بلدیاتی نظام کے مقاصد کوحاصل نہیں کیاجاسکا۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ حالیہ این ٹی ایس کے اشتہار میں ضلع مظفرآباد کے لئے صرف28آسامیاںمختص کرنا بدترین ناانصافی ہے۔آبادی کے تناسب سے یہ ناکافی ہیں اور یہ پڑھے لکھے نوجوانوں کو معاشی قتل ہے۔

(جاری ہے)

اس وقت دیگر تمام اضلاع اور بھمبرمیں 200سے زائد اسامیاں دی گئیں جو اہلیان مظفرآباد کے ساتھ ناانصافی ہے۔

انہوں نے اس امر پرتشویش کااظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ضلع مظفرآباد کی آسامیوں میں اضافہ کیاجائے۔ محترمہ شبنم اعوان نے کہا کہ این ٹی ایس میں شفاف طریقے سے سلیکشن انتہائی ضروری ہے تاکہ پڑھے لکھے نوجوانوں کو ان کاحق مل سکے ۔بلدیاتی نمائندگان فنڈز کے حصول کیلئے یکجا ہو کر جدوجہد کریں اور اپنی اپنی بساط کے مطابق تعمیرتروقی میں اپنا کردار ادا کریں۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں