مظفرآباد ،غیر معیاری اشیاء تلف بھاری جرمانے عائد

جمعرات 18 اپریل 2024 21:00

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) فوڈ اتھارٹی کا دارالحکومت میں کریک ڈائون جاری،درجنوں گوالوں کا دودھ چیک کیاگیا۔دودھ کے نمونے حاصل کرتے ہوئے لیبارٹری ارسال۔غیر معیاری اشیاء تلف بھاری جرمانے عائد۔کئی کو وارننگ جاری کی گئی۔تفصیلات کے مطابق علی الصبح زیرو پوائنٹ مظفرآباد کے مقام پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر سردار محمد ثاقب نے ہمراہ ٹیم فوڈ اتھارٹی اور محکمہ لائیو اسٹاک کی مرکزی لیبارٹری ٹیم(ڈاکٹر وسیم طاہر، ڈاکٹر زاہد رفیق)ناکہ لگا کر شہر میں لائے جانے والے دودھ اور دیگر اشیائے خورونوش کی گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی۔

(جاری ہے)

32 گوالوں کے دودھ کی چیکنگ کی گئی اور مجموعی طور پر 12 نمونے غیر معیاری ملاوٹ شدہ پائے گئے جن کو موقع پر تلف کرنے کے ساتھ مزید چیکنگ کیلئے نمونے مرکزی ویٹرنری لیبارٹری کو ارسال کیے گے ہیں۔لیبارٹری رپورٹس آنے کے بعد قانونی کارروائی ضابطہ عمل میں لائی جائے گی۔عوام الناس کی طرف اس کاروائی کو خوش آئند قرار دیا گیاہے۔ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرول سردار محمد ثاقب نے واضح کیا کہ جب تک ملاوٹ شدہ دودھ کا خاتمہ نہیں ہو جاتا کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی،کارروائی میں اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفسیران قاضی شفیق الرحمان،زوارحیدر،محب علی نے ہمراہ معاون سٹاف حصہ لیا۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں