آزاد کشمیر بھر میں یکم مئی عالمی یوم مزدور انتہائی عقیدت و احترام، نظریاتی جوش و جذبے سے منایا گیا

بدھ 1 مئی 2024 17:11

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) دنیا بھر کی طرح پاکستان کے چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر بھر میں یکم مئی عالمی یوم مزدور انتہائی عقیدت و احترام، نظریاتی جوش و جذبے سے منایا گیا اور عالمی یوم مزدور کے موقع پر وفاقی حکومت سے مزدور کی تنخواہ نصف تولہ سونے کے مساوی اور لیبر کالونیوں کی تعمیرات کیلئے فنڈز مختص کرنے اور قومی صوبائی اسمبلیوں سینٹ میں کوٹہ مختص کرنے کا پرزور مطالبہ کر دیا جبکہ شگاگو کے عظیم مزدوروں کی لا زوال قربانیوں سمیت پاکستان میں قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو دختر مشرق محترمہ بینظیر بھٹو شھید کی عوام دوست فلسفہ سیاست کے مطابق مزدوروں کے حقوق کیلئے انقلابی اصلاحات پر انھیں خراج عقیدت پیش کیا عالمی یوم مزدور کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات نامزد امیدوار اسمبلی حلقہ سات شوکت جاوید میر نے المصطفیٰ سنٹر فار ہوپ کے خصوصی بچوں کی سالانہ تقسیم انعامات کے موقع پر المصطفیٰ کمپلیکس میں منعقدہ پروقار تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ جب تک مزدور کو اس کے بنیادی حقوق میسر نہیں آتے ہماری پرامن جمہوری، آئینی، قانونی جدوجہد جاری رہے گی شوکت جاوید میر نے دین اسلام میں رزق حلال کمانے والے مزدورں کو حبیب اللہ کا درجہ دیکر دنیا و آخرت کی کامیابیوں کو انکے حقوق کی ادائیگی میں پنہاں کر دیا گیا ہے انکی اہمیت اور عظمت کی جس قدر رسول اللہ نے تلقین کی وہ دنیا کا کوئی اور مذھب تصور ہی نہیں کر سکتا پاکستان میں قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو دختر مشرق محترمہ بینظیر بھٹو شھید نے مزدوروں کے حقوق کیلئے انقلابی اقدامات اور اصلاحات کا نفاذ عمل لایا بیرون ممالک باوقار معاہدوں اور باہمی احترام کے رشتوں سے لاکھوں پاکستانی کشمیری افراد کو روزگار مہیا کروانے میں کلیدی کردار ادا کیا چوہدری لطیف اکبر نے کہا صدر پاکستان آصف علی زرداری پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سیاسی امور کی چیئرپرسن محترمہ فریال تالپور کی قیادت میں پارٹی اپنے منشور پر عملدرآمد سے معاشی اقتصادی انقلاب برپا کرے گی جسکا واضح ثبوت عام انتخابات کے دوران چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا دس نکاتی عوامی منشور ہے، چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ آزاد کشمیر میں بھی بڑے پیمانے پر مزدروں کو جامع پیکچ دینے کیلئے اتحادی حکومت بریک تھرو کرے گی اور ہم ہر فورم پر مزدوروں کی آواز اور نمائندگی کا حق ادا کرنے کا فریضہ انجام دیتے رہیں گے تمام سیاسی مذہبی جماعتوں اور تنظیموں کو یکم مئی عالمی یوم مزدور کے اصل مقاصد کے مطابق تعلیم،صحت اور روزگار اور جان و مال کا تحفظ دیا جائے جس طبقاتی نظام میں ورک چارج ملازم کو 20 ہزار روپے تنخواہ نہ دلوائی جا سکے، چائلڈ لیبر پر پابندی پر عملدرآمد نہ ہو سکے، لیبر کورٹ محض خانہ پری کے لئے قائم کئے گئے ہوں وہاں مزدوروں کے حقوق کی دعویدار حکومتیں انگلی کے پیچھے سورج چھپانے کی روش پر عمل پیرا ہیں، شگاگو کے عظیم مزدوروں نے جانوں کے نذرانے پیش کرکے استحصالی اور جبری نظام کے خلاف جس جدوجہد کی ابتداء کی تھی وہ ابھی تک شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکی، بلکہ مراعات یافتہ طبقات پسے ہوئے طبقات کی شہ رگ پر منہ رکھ کر ان کا خون چوسنے سے بھی گریز نہیں کرتا، جو سر ا سر ظلم و نا انصافی کا منہ بولتا ثبوت ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے مزدوروں کے حقوق کا تحفظ، لیبر و زرعی اصلاحات کا نفاذ کرکے انقلابی تبدیلیوں کی بنیادرکھی تھی، جس کے بعد غیر جمہوری قوتوں نے سرمایہ داروں، جاگیر داروں اور ان کے حاشیہ برداروں کو اپنے اقتدار کی طوالت کے لئے ساتھ ملانے کے لئے پھر وہی فرسودہ نظام مسلط کردیا، مارشل لاء کے سیاہ دور کے بعد قائد انقلاب محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے ٹریڈ یونینز پر عائد پابندیاں ختم کرکے انتقامی اور سیاسی بنیادوں پر برطرف کئے گئے ہزاروں ملازمین کو باعزت بحال کرکے ان گنت خاندانوں کی معاشی کفالت کی، اور نئے قوانین کے ذریعے مزدور حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا، شوکت جاوید میر نے کہا کہ پیپلزپارٹی اللہ کی رضا اور رسول اللہ ﷺ کی اتباع کے لئے مخلوق خدا کی ترجمان بن کر میدان عمل میں بر سر پیکار ہے، بلکہ ملکی وقار قومی تشخص، عوامی مفادات، آئین قانون کی بالادستی، جمہوریت کے استحکام، عدم برداشت، فرقہ واریت، صوبائی تعصبات، لسانی جھگڑوں کو مٹانے کے لئے جانوں کے نذرانے پیش کئے، پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، صدر پاکستان آصف علی زرداری، سیاسی امور کی چیئرپرسن محترمہ فریال تالپور، چوہدری ریاض پارٹی صدر چوہدری محمد یاسین سپیکر چوہدری لطیف اکبر سیکرٹری جنرل فیصل راٹھور کی قیادت میں ناقابل تسخیر دفاع، قومی خوشحالی، عوامی حقوق کے لئے پارٹی کے انقلابی منشور اور بنیادی اساسی دستاویزات کے مطابق حکومت میں آکر عملدرآمد کرے گی۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں