ضمنی انتخابات میں سندھ اور پنجاب میں پاکستان پیپلز پارٹی کی شاندار کارکردگی عوامی اعتماد کا مظہر ہے،خورشید حسین قریشی

پیر 22 اپریل 2024 17:07

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2024ء) ضمنی انتخابات میں سندھ اور پنجاب میں پاکستان پیپلز پارٹی کی شاندار کارکردگی عوامی اعتماد کا مظہر ہے۔ جلد آزاد کشمیر میں بھی پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت قائم ہوگی۔ اتحادی حکومت کے ٹیم لیڈر کی کارکردگی بہت بہتر ہے مگر عوام نے پاکستان پیپلز پارٹی کو نجات دہندہ قرار دے دیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی ڈویژن مظفر آباد کے سینیئر نائب صدر خورشید حسین کیانی، میونسپل کونسلر سردار نوید علی، کونسلر سید ظہیر حسین شاہ، کونسلر خرم علی نقوی نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وفاق کی طرز پر آزاد کشمیر میں اتحادی حکومتوں کا قیام خوش آئیند تھا مگر عوام نے اتحادی حکومتوں پر اعتماد کے بجائے پاکستان پیپلز پارٹی کو نجات دہندہ قرار دے دیا ہے اور اپنے مستقبل کے فیصلوں کا اختیار پاکستان پیپلز پارٹی کو دیا ہے۔

(جاری ہے)

جس کی واضح مثال صدر پاکستان آصف علی زرداری کی جانب سے پاکستان کی معاشی صورتحال کو بہتر کرنے کی پالیسیاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں بڑھتی ہوئی بد امنی، میرٹ کی پامالی، کرپشن، اقربا پروری روز بروز عوام کے غیض و غضب کو بڑھا رہی ہے۔ سیاسی رہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ دارالحکومت کے ساتھ حکومت کی جانب سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کسی صورت قابل قبول نہیں۔

سڑکوں کی ناگفتہ بہ صورتحال، لوہار گلی ٹنل کی عدم تعمیر اور دیگر تعمیر و ترقی کے منصوبوں میں سست روی حکومت آزاد کشمیر کی جانب سے دارالحکومت کے ساتھ انتقامی سلسلوں کا تسلسل ہے جس کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے مرکزی قیادت پاکستان پیپلز پارٹی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ عوام میں پائی جانے والی بے چینی کو دور کرنے کے لیے کردار ادا کرے۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں