بیس بگلہ ‘مسلم کانفرنس کے رہنماء سردار محمد ایوب خان کی چچی انتقال کر گئیں

جمعرات 3 ستمبر 2015 12:46

بیس بگلہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء)مسلم کانفرنس کے رہنماء سردار محمد ایوب خان کی چچی اور سردار ایاز خان کی والدہ محترمہ اللہ کو پیاری ہو گئیں‘ مرحومہ گاؤں کی عمررسیدہ نیک سیرت خاتون تھیں- تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر ضلع باغ کے نواحی علاقہ چناٹ سے تعلق رکھنے والے مسلم کانفرنس کے رہنماء سردار محمد ایوب خان کی چچی اور سردار ایاز خان کی والدہ محترمہ داعی اجل کو لبیک کہہ گئیں-مرحومہ گاؤں کی نیک سیرت خاتون تھیں ‘ چند برس قبل عمرہ کی سعادت بھی حاصل کی تھی-مرحومہ کونماز جنازہ کے بعد آبائی قبرستان ”نوالی“ چناٹ میں سپرد خاک کر دیا گیا-نماز جنازہ میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی-

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں