چیئر پرسن اسلامک ڈیپارٹمنٹ مظفر آباد یونیورسٹی ڈاکٹر عظمیٰ خان کی زیر نگرانی سیکنڈ بورڈآف سٹڈیز کا اجلاس کل مظفرآباد یونیورسٹی میں منعقد ہوگا

پیر 27 فروری 2017 14:35

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2017ء) چیئر پرسن اسلامک ڈیپارٹمنٹ مظفر آباد یونیورسٹی ڈاکٹر عظمیٰ خان کی زیر نگرانی سیکنڈ بورڈآف سٹڈیز کا اجلاس کل 28 فروری 2017 کو مظفرآباد یونیورسٹی میں منعقد کیا جارہا ہے۔ جس میں بی ایس اسلامیات ، ایم فل اسلامیات کے کورس متعارف کروائے جائیں گے اور ساتھ ہی بی اے اسلامیات لازمی و اختیاری کے کورسزز بھی ریوائز کیئے جائیں گے۔

اس اجلاس میں پاکستان بھر سے پروفیسر و ڈاکٹرز حضرات شرکت کریں گے جن کی آراء کے مطابق ضروری تبدیلیاں کرنے کے بعد اس کورس کو متعارف کروایا جائے گا۔ اس اجلاس کے حوالہ سے چیئر پرسن اسلامک ڈیپارٹمنٹ مظفر آباد یونیورسٹی ڈاکٹر عظمیٰ خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس کورس میں ہم نے نئے نصاب کو متعارف کروایا ہے جس کا مقصد طلباء و طالبات میں دورِ جدید کی ضروریات کے مطابق ان کی ذہنی صلاحیتوں میں اضافہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وقت اور حالات کے مطابق نصاب میں تبدیلی اور بچوں کی ذہنی صلاحیتوں میں اضافے کے لئے ماہرین تعلیم کی زیرنگرانی کورس میں تبدیلی وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ اگر کل ایک طالب علم دینی تعلیم کے حوالے سے اپنی ڈگری مکمل کر کے فارغ ہو تو اسے اس تعلیم کے علاوہ بھی مختلف علوم کے بنیادی نکات کے بارے میں علم ہو۔ عربی کے طالب علم کو انگلش اور کمپیوٹر کے حوالہ سے بھی اتنی معلومات ہوں کے وہ بوقت ضرورت اس کو استعمال میں لا کر ان سے استفادہ حاصل کر سکے۔

انہوں نے کہا کہ جو کورس ہم متعارف کروانے جارہے ہیں اس میںوقت اور حالات کے مطابق تبدیلیاں ضروری ہیں تاکہ ہم اپنی قوم کے مستقبل کو تعلیم کے میدان میں بہتر خطوط پر استوار کر کے اپنے مطلوبہ اہداف حاصل کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا پہلا بورڈ آف سٹیڈیز 2014 میں ہوا تھا جس میں ایم اے اسلامیات کا کورس متعارف کروایا گیا تھا اور اس کورس میں بی ایس اسلامیات، ایم فل اسلامیات اور ایم اے کا کورس ریوائز کیا جائے اور بی اے اسلامیات لازمی اور اختیاری کو بھی ریوائز کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں