آزاد کشمیر میں صحت انصاف کارڈز کے اجراء کی تقریب آج منعقد ہو رہی ہے

صحت کارڈ کے تحت ریاست بھر میں تمام لوگوں کو ابتدائی طور پر 1 لاکھ جبکہ بڑی بیماری کے لیے ہسپتال میں داخل ہونے کی صورت میں 6 لاکھ روپے فی کس کے حساب سے ادائیگی ہو گی

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر 26 اگست 2019 14:35

آزاد کشمیر میں صحت انصاف کارڈز کے اجراء کی تقریب آج منعقد ہو رہی ہے
مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،26 اگست 2019ء، نمائندہ خصوصی،نعیم الرحمن صدیقی) صحت سہولت پروگرام کے حوالے سے آزاد کشمیر میں صحت انصاف کارڈز کے اجراء کی تقریب آج 26 اگست 2019 کو بمقام آڈیٹوریم آزاد کشمیر جموں و کشمیر میڈیکل کالج مظفرآباد میں منعقد ہو رہی ہے۔اس پروگرام کے صحت کارڈ کے تحت ریاست بھر میں تمام لوگوں کو ابتدائی طور پر 1 لاکھ جبکہ بڑی بیماری کے لیے ہسپتال میں داخل ہونے کی صورت میں 6 لاکھ روپے فی کس کے حساب سے ادائیگی ہو گی۔

اس تقریب میں وفاقی وزیر برائے امور کشمیر علی امین گنڈاپور بطور مہمان خصوصی اور معاون خصوصی وزیر اعظم پاکستان برائے منسٹری آف نیشنل ہیلتھ سروسز اینڈ ریگولیشن ڈاکٹر ظفر مرزا افتتاح کریں گے۔سپیشل سیکرٹری صحت عامہ سہیل اعظم اور ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ آزاد کشمیر ڈاکٹر سردار آفتاب حسین کی سربراہی میں پروونشیل پروگرام منیجر ای پی آئی محترمہ ڈاکٹر بشریٰ شمس اور فوکل پرسن صحت سہولت پروگرام و ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر مظفرآباد ڈاکٹر عامر شیزا دیگر افسران صحت عامہ نے تقریب کے تمام انتظامات مکمل طور پر طے کرنے میں مصروف عمل ہیں۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ آزاد کشمیر ڈاکٹر سردار آفتاب حسین محکمہ صحت عامہ اصلاحات و جملہ امور و مسائل و جملہ ورٹیکل پروگرامز کے مسائل و معاملات و محکمانہ کارکردگی کے متعلق مکمل بریفنگ دیں گے۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں