ڈی جی صحت عامہ کی کاوشیں رنگ لے آئیں ، 133ڈاکٹرز بطور سینئر میڈیکل آفیسرگریڈ 18میں ترقیاب ‘ نوٹیفکیشن جاری

ہفتہ 14 ستمبر 2019 17:50

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2019ء) ڈی جی صحت عامہ ڈاکٹر سردار آفتاب خان کی کاوشیں رنگ لے آئیں ، 133ڈاکٹرز بطور سینئر میڈیکل آفیسرگریڈ 18میں ترقیاب ‘ نوٹیفکیشن جاری‘ یہ تقرریاں کرنٹ چارج بنیادوں پر 6ماہ کیلئے کی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر سردار آفتاب نے کہا کہ محکمہ صحت عامہ ہر قسم کی ایمرجنسی کیلئے تیار ہے ۔ لائن آف کنٹرول پر جتنے بھی ہیلتھ سینٹر ہیں وہ کھلے رہتے ہیں ۔ علاج معالجہ کے سلسلہ میں کوئی کمی ، کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈی جی ہیلتھ نے کہا کہ ان ترقیابیوں کے لئے 6ماہ کے دوران سلیکشن بورڈبھی منعقد کروایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں