ملتان یونین آف جرنلسٹس کے وفد کا دورہ نیلم

جمعرات 2 جون 2022 23:20

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2022ء) ملتان یونین آف جرنلسٹس کا14 رکنی وفد ضلع نیلم کا2 روزہ دورہ مکمل کرکے واپس ملتان روانہ ہوگیا۔وفد میں شامل صحافیوں نے نیلم کے سیاحتی مقامات کیرن، اپرنیلم،کٹن، جاگراں سمیت ہائیڈل پاورپراجیکٹ جاگراں اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر آٹھمقام کا دورہ بھی کیا۔ انہوں نے نیلم کے قدرتی مناظر اور خوبصورتی کو جنت کے حسین نظارے قراردیئے ۔

صحافتی وفد نے وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویرالیاس کی گڈ گورننس اور ضلعی انتظامیہ کے بہترین انتظامات کو بھی سراہا۔ دورے کے دوران پریس سیکرٹری ہمراہ وزیراعظم آزادکشمیر خالد گردیزی،تحصیلدار ہیڈکوارٹر سید یاسر علی بخاری، اسسٹنٹ ڈائریکٹرسیاحت ملک مرتضیٰ، آفیسران اطلاعات مقصود احمد میر، محمد حنیف، یونیسف کے کنسلٹنٹ خواجہ لشکر حسین آزاد نے نیلم کے سیاحتی ، ثقافتی اور جغرافیائی اعتبار سے وفد کومختلف مقامات پر بریفنگ دی ۔

(جاری ہے)

ملتان یونین آف جرنلسٹس کے وفد میں خالد چوہدری سینئر نائب صدر ملتان پریس کلب، فرحان ملغانی فنانس سیکرٹری ملتان پریس کلب،سینئر صحافی شریف جوئیہ، جنید ملک، عارف کالرو، کمال ایوب صدیقی،شیخ نوید، ناصر،عدنان فاروق قریشی، قمر جہاں، ہما خان اور دعا مرزا،مدثر چودھری ودیگر شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں