فوڈ اتھارٹی آزادجموں وکشمیر کی ٹیم اشیائے خوردونوش کے معائنہ کیلئے سرگن پہنچ گئی، مضرصحت اشیاء ضبط

منگل 7 جون 2022 22:49

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2022ء) فوڈ اتھارٹی آزادجموں وکشمیر کی ٹیم اشیائے خوردونوش کے معائنہ کیلئے سرگن پہنچ گئی ۔غیر معیاری/ زائدالمعیاد اشیاء کی جانچ پڑتال کے دوران وافر مقدار میں مضرصحت اشیاء ضبط کر لی گئیں۔ فوڈ اتھارتی کی ٹیم نے ہوٹلوں پر صفائی ستھرائی کابھی خصوصی طور پر معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فوڈ اتھارٹی آزادجموں وکشمیر ضلع نیلم کی ٹیم نے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر/ فوڈ سیفٹی آفیسر انجینئر ابرار احمد میر کی ہدایت اور فوڈ انسپکٹر خواجہ ممتاز حسین کی نگرانی میں سرگن کے بازاروں لیسیاں، سرگن مرکز ، سرگن نالہ کے جملہ بازاروں کی دکانوں پر چھاپے مار کر مضرصحت اشیاء ضبط کرنے کے بعد دکانداروں کو بھاری جرمانے کیے اور مضرصحت اشیاء بھی تلف کی گئیں۔

سرگن کے بازاروں سے ناقص اشیاء خوردونوش پردکانداروں کو بھاری جرمانے اور بعض کووارننگ دی گئی۔بیکرز آئٹم کے علاوہ مشروبات ،مصالحہ جات،دودھ،مٹھائیاں سمیت اشیاء ضروریہ غیر معیاری/ مضر صحت ضبط کرنے کے بعد تلف کردی گئیں۔مضر صحت اشیاء رکھنے اور فروخت کرنیوالوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کاعندیہ دیاگیا۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں