وسطی باغ کے عوام کا پاکستان پیپلز پارٹی اور سردار ضیاء القمر پر احسان عظیم کیا ہے ، سردار تسلیم خان

ہفتہ 10 جون 2023 15:51

باغ- 10 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2023ء) پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ وسطی باغ کے نائب صدر سردار تسلیم خان نے کہا ہے کہ سردار قمرالزمان خان کو1990میں وسطی باغ سے پہلی بار کامیابی دلوائی اور اب ان کے فرزند سردار ضیاء القمر کو 2023میں وسطی باغ سے کامیابی دلواکر وسطی باغ کے عوام نے ان کو اسمبلی میں پہنچا کر ایک نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

ان خیالات اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

سردار تسلیم خان نے کہا کہ ہم سردار ضیاء القمر سے ہمدردانہ اپیل کرتے ہیں کہ وہ آئندہ بھی وسطی باغ سے ہی الیکشن لڑیں گے وسطی باغ کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،میں سردار ضیاء القمر کی شاندار کامیابی پر انہیں دلی طور پر مبارکباد پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے راجہ مشتاق منہاس جس کے پیچھے وزیر داخلہ،مریم نواز شریف ودیگر پاکستان مسلم لیگ ن کی پوری قیادت وحکومت موجود تھی اس کے باوجود الیکشن جیتنا سردار ضیاء القمر کا بڑا کارنامہ ہے۔سردار ضیاء القمر وسطی باغ کے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں گے،اب وسطی باغ میں میرٹ اصول،کارکردگی کی بنیاد پر تعمیروترقی کے ساتھ روزگار کے مواقع ملیں گے۔\378

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں