مظفرگڑھ ۔گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول پیرجہانیاں مظفرگڑھ کے مین گیٹ پر آلاشوں اور گندگی کے ڈھیر ،طالبات شدید ذہنی دباؤ کا شکار

جمعرات 29 اگست 2019 16:58

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اگست2019ء) ضلعی انتظامیہ مظفرگڑھ اور محکمہ تعلیم کی مجرمانہ غفلت کے باعث گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول پیرجہانیاں مظفرگڑھ کے مین گیٹ پر آلاشوں اور گندگی کے ڈھیر ،طالبات تعفن کے ناساز گار ماحول میں شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہوکر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں،سکول کی تعداد اور طالبات کی روزانہ حاضری میں واقع کمی ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

شہریوں قاضی سرفراز حسین، پرنس شہزاداوردیگر نے ڈی سی مظفرگڑھ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں