چوک سرور شہید میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے،اسسٹنٹ کمشنر

پیر 29 اپریل 2024 18:45

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو سید منور عباس بخاری کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر چوک سرور شہید اویس مانگٹ کا بلا تفریق غیر قانونی تجاوزات ختم کرنے کیلئے آپریشن جاری ہے،انہوں نے پولیس کے ہمراہ بھاری مشینری لیکر آپریشن شروع کر دیا ہے،اور عرصہ دراز سے قائم تجاوزات چھپر ، کھوکے، تھڑے اینٹی انکروچمنٹ ٹیم نے مشینری سے ہٹا دیئے ہیں،اسسٹنٹ کمشنر نے بلا تفریق کاروائی کرکے شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کر دیا ہے، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اویس مانگٹ کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو سید منور عباس بخاری کے حکم پر جاری آپریشن میں شہر کی مین شاہرہ پر موجود ہمہ قسمی تجاوزات کو مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ یہ آپریشن مستقل بنیادوں پر جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو سید منور عباس بخاری نے کہا کہ گورنمنٹ آف پنجاب کی ہدایات کے مطابق شہر میں اور دیگر تمام جگہوں پر سے تجاوزات کو ختم کرنے کےلئے آپریشن جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں