وزیراعلی کے احکامات کے مطابق سرکاری نرخوں پر روٹی کی فروخت کو یقینی بنایا جائے گا،ڈپٹی کمشنر

پیر 29 اپریل 2024 18:38

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو سید منور عباس بخاری کا مہنگی روٹی فروخت کرنے والے ہوٹلوں کے خلاف کے خلاف سخت ایکشن جاری ہے ،ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو کی ہدایات پر سرکاری نرخوں سے زائد قیمت پر روٹی فروخت کرنے والے ہوٹلوں پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے چھاپے جاری ہیں،ڈپٹی کمشنر نے روٹی مہنگی فروخت کرنے پر ضلع بھر کے 110 ہوٹلوں / تندوروں کی انسپکشن کی،ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو کے احکامات پر سرکاری نرخوں سے زائد قیمت پر روٹی فروخت کرنے پر 16 ہوٹلوں کے مالکان کو گرفتار، 2 ہوٹل / تندور مالکان کے خلاف FIR درج اور باقیوں پر مجموعی طور پر 85000 جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے احکامات کے مطابق روٹی کی سرکاری نرخ پر فروخت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں