مظفرگڑھ،پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں،دو منشیات فروشوں سے بھاری مقدار میں چرس برآمد، مقدمہ درج

ہفتہ 12 اکتوبر 2019 17:17

مظفرگڑھ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2019ء) ضلع مظفرگڑھ میں منشیات فروشوں اور سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری مہم کے دوران ایس ڈی پی او کوٹ ادو اعجاز حسین بخاری کی نگرانی میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، ایس ایچ او محمودکوٹ عبدالروف، انچارج چوکی قصبہ گجرات ملک سلیم حسن لنگڑیال نے پولیس ٹیم کے ہمراہ مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروشوں نذر حسین اور منظور کو گرفتار کر کے 2560 گرام چرس برامد کر کے مقدمہ درج کر لیا جبکہ ایک اور کاروائی میں ایس ایچ او تھانہ قریشی عمران حمید ماڑھا نے شراب فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ھوئے دو شراب فروش یاسین اور خالد کو گرفتار کر کے 40 لٹر شراب برامد کر لی۔

متعلقہ عنوان :

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں