مظفر گڑھ، سردار کوڑے خان ہائر سیکنڈری سکول کے زیر اہتمام محفل میلاد النبیﷺ کاانعقاد

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 19:12

مظفر گڑھ۔16اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2021ء) :سردار کوڑے خان ہائر سیکنڈری سکول کے زیر اہتمام محفل میلاد النبیﷺ کاانعقاد کیا گیا محفل میلادالنبی ﷺ میں صوبائی مشیر زراعت سردار عبدالحئی خان دستی، ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احسان الحق، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ جام آفتاب حسین، پرنسپل کوڑے خان سکول طاہر بشیر نے شرکت کی۔

محفل میلاد میں سکول کے طلباء حافظ اعجاز احمد، حافظ عبدالرحمن عطاری، شاہ فہد اور معروف نعت خواں محسن عباس، نعمان جاوید نے حضور اکرمؐ کے حضور گلہائے عقیدت کے نذرانے پیش کئے۔  سکول کے طلباء نے خوبصورت انداز میں اسماء باری تعالیٰ بھی پیش کئے۔ حافظ عبدالستار نے درودو سلام کی فضائل بیان کرتے ہوئے کہا کہ سارا قرآن پک حضور اکرمؐ کی تعریف بیان کرتا ہے، اللہ تعالیٰ نے خود نبی اکرم ؐ کا ادب کرنا سکھایا ہے لہذا حضور اکرم ﷺ کی بے ادبی کفر ہے۔

(جاری ہے)

محفل میلاد کی نظامت کے فرائض سکول کے ہونہار طالب علم احمد رضا نے سر انجام دئیے۔ محفل میلاد میں وائس پرنسپل کوڑے خان سکول مرتضیٰ، وائس پرنسپل فی میل مسرت، سینئر ٹیچر اعجاز احمد، مولانا عبدالمعبود آزاد، قاری عبدالغنی ثاقب، غضنفر عباس نقوی، افضل چوہان، محترمہ ام کلثوم سیال، اعظم بلوچ، مرکزی میلاد کمیٹی کے عہدیداران غلام محی الدین، فلک شیر، منور بھٹی سمیت طلباء کی کثیر تعداد موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں