پنجاب بار کونسل کی کال پر مظفرگڑھ میں وکلا کی فل ڈے ہڑتال

پیر 29 اپریل 2024 18:36

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) پنجاب بار کونسل کی طرف سے لاہور ہائی کورٹ میں ہونے والے وکلا کنونشن کی قرارداد کے مطابق دی گئی ہدایات پر پنجاب کے دیگر شہروں کی طرح ڈسٹرکٹ بار مظفرگڑھ کے وکلا نے بھی آج فل ڈے ہڑتال کی،وکلا نے عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کیا اور مقدمات کی پیروی نہیں کی۔

(جاری ہے)

صدر ڈسٹرکٹ بار ملک شفیق الرحمان ملانہ ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری بار راو شاکر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ وکلا کنونشن میں منظور کی گئی قراردادوں پر عمل کیا جائے، لاہور میں متنازعہ عدالتوں کے قیام کا نوٹیفیکیشن واپس لیا جائے،وکلا کے خلاف درج دہشت گردی کے مقدمات واپس لئے جائیں اور گرفتار وکلا کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔\378

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں