ماہ صیام میں گراں فروشی،زخیرہ اندوزی اور ملاوٹ ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی،ڈپٹی کمشنر

پیر 25 مارچ 2024 14:28

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ضلع بھر میں نا جائز منافع خوری کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ڈپٹی کمشنر میاں عثمان علی کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گراں فروشی،ملاوٹ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 5148 دکانوں کا دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ گرانفروشی ، ذخیرہ اندوزی اور ملاوٹ پر مختلف دکانداروں پر 1 لاکھ 77 ہزار روپے جرمانہ عائد کئے، گرانفروشی ، ذخیرہ اندوزی اور ملاوٹ پر 13 ایف آئی آر کا اندراج بھی کرایا گیا جبکہ 11 دکانداروں کو گرفتار کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ذخیرہ اندوزی،گراں فروشی اور ملاوٹ ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔\378

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں