ماہ صیام میں گرانفروشی ، ذخیرہ اندوزی اور ملاوٹ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ

پیر 25 مارچ 2024 17:38

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنرمظفرگڑھ میاں عثمان علی نے کہا ہے کہ ماہ صیام میں گرانفروشی ، ذخیرہ اندوزی اور ملاوٹ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، خلاف ورزی کرنے والوں کو سختی سے نمٹا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ضلع بھر میں نا جائز منافع خوری کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ گذشتہ روز ضلع بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 5148 دکانوں کو معائنہ کیا، گرانفروشی ، ذخیرہ اندوزی اور ملاوٹ پر 1 لاکھ 77 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا، گرانفروشی ، ذخیرہ اندوزی اور ملاوٹ پر 13 ایف آئی آر کا اندراج کرایا گیا اور گرانفروشی ، ذخیرہ اندوزی اور ملاوٹ پر 11 دکانداروں کو گرفتایر کیا گیا۔\378

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں