ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو کا اسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ امتحانی مرکز کا اچانک دورہ

پیر 22 اپریل 2024 12:53

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو سید منور عباس بخاری نے اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو اصغر اقبال لغاری کے ہمراہ گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کوٹ ادو کے امتحانی مرکز کا اچانک دورہ کیا، انہوں نے نے امتحانی مرکز کا عملہ چیک کیا۔

(جاری ہے)

کوئی پرائیویٹ نگران موجود نہیں تھا،صرف سرکاری عملہ نگرانی کے فرائض سرانجام دے رہا تھا،ڈپٹی کمشنر نے بورڈ کی فہرستوں کے مطابق تعینات عملہ کی حاضری کو چیک کیا،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کسی امتحانی مرکز میں پرائیویٹ نگران مقرر نہیں ہوسکتا،انہوں نے کہا کہ بورڈ یقینی بنائے کہ ٹیچرز کو ان کی ڈیوٹی کے بارے میں باقاعدہ آفیشیلی آگاہ کیا جائے اور سی ای او ایجوکیشن کی ذمہ داری ہے کہ امتحانی مراکز پر عملہ کی حاضری کو یقینی بنائے۔

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں