مظفرگڑھ، چھٹی تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی کے دوسرے مرحلے کوالیفائنگ راونڈ کا آغاز

جمعہ 26 نومبر 2021 13:02

مظفرگڑھ،  چھٹی تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی کے دوسرے مرحلے کوالیفائنگ راونڈ کا آغاز
مظفرگڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 نومبر2021ء) گاڑیوں کی رجسٹریشن کے پہلے مرحلے کی تکمیل کے بعد  چھٹی تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی کے دوسرے مرحلے کوالیفائنگ راونڈ کا آغاز ہو گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے پلوشہ حیات خان کی گاڑی کو ٹریک پر روانہ کر کے کوالیفائنگ راونڈ کا  افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

کوالیفائنگ مقابلوں کے لیے 3 کلومیٹر کا ٹریک رکھا گیا ہے اور کوالیفائنگ مقابلوں میں 109 گاڑیاں حصہ لے رہی ہیں۔جن میں 41 پری پیریڈ کیٹگری کی گاڑیاں  60 سٹوک کیٹیگری کی گاڑیاں جبکہ 8 خواتین کیٹیگری کی گاڑیاں شامل ہیں۔اس موقع پر ڈی پی او حسن اقبال۔ اے ڈی سی ریونیو شاہ رخ۔ ایم پی اے پی پی 269 سردار نعیم عباس خان۔ چیئرمین زکوۃ مہر عبد الحسین ترگڑ بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں