مظفرگڑھ کی ٹیم نے کبڈی کے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ساہیوال کی ٹیم کو 29 کے مقابلے میں 32 پوائنٹس سے شکست دیدی

منگل 15 اگست 2023 22:32

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2023ء) جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں فیصل سٹیڈیم میں مظفرگڑھ اور ساہیوال کی ٹیموں کے مابین کبڈی کا میچ کھیلا گیا،دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد مظفرگڑھ کی ٹیم نے 29 کے مقابلے میں 32 پوائنٹس سے کامیابی حاصل کر لی۔ ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی اور ڈی پی او سید حسنین حیدر نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی ۔

سٹیڈیم میں تماشائیوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

(جاری ہے)

میچ دیکھنے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ ناصر شہزاد ڈوگر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل تیمور عثمان بھی سٹیڈیم میں موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کبڈی کے کامیاب میچ کے انعقاد پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد کلیم کو مبارکباد دی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے 6 ستمبر کو آل پاکستان کبڈی ٹورنامنٹ کے انعقاد کا اعلان کیا۔مظفرگڑھ ٹیم کے کھلاڑیوں کی طرف سے ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کو روایتی پگ باندھی گئی۔ ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی اور ڈی پی او سید حسنین حیدر نے فاتح ٹیم کو ٹرافی اور نقد انعام دیئے۔

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں