ڈی پی او بلال افتخار کی طرف سے تھانہ صدر ننکانہ میں کھلی کچہری کا انعقاد

Rana Yasir Jami رانا یاسر جامی جمعہ 24 ستمبر 2021 17:29

ڈی پی او  بلال افتخار کی طرف سے تھانہ صدر ننکانہ میں کھلی کچہری کا انعقاد
ننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 ستمبر2021ء) ڈی پی او بلال افتخار کی طرف سے تھانہ صدر ننکانہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ڈی پی او نے عوامی مسائل اور شکایات سنیں اور موقع پر ہی فوری حل کے احکامات جاری کیے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی پی او بلال افتخار کا کہنا تھا کہ کھلی کچہری کا مقصد انصاف کی آپ کی دہلیز پر فراہمی یقینی بنانا ہے اور عوام اور پولیس کے درمیان باہمی روابط کو بہتر بنانا ہے تا کہ جرائم میں کمی واقع ہو سکے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام الناس کی شکایات کا ازالہ ترجیحی بنیادوں پر کروں گا۔ عوام الناس اپنی شکایات کے سلسلہ میں بلا جھجک مجھ سے مل سکتے ہیں۔ عوامی شکایات کے حل کے لیے کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ کھلی کچہری میں ڈی ایس پی سرکل ننکانہ محمد عثمان، SHO تھانہ صدر محمد یونس ڈوگر سول سوسائٹی، میڈیا و دیگر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں